آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر ہڑتال، مسلم کانفرنس کے امن مارچ پر فائرنگ سے 11 افراد زخمی

پیر 29 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر ریاست بھر میں ہڑتال جاری ہے، تاہم ریاست کے مختلف علاقوں میں کچھ مقامات پر تاجروں نے دکانیں کھول رکھی ہیں۔

مظفرآباد میں آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے امن مارچ نکالا اور اس موقع پر ایکشن کمیٹی کے کارکنان اور مسلم کانفرنس کے امن مارچ کے شرکا آمنے سامنے آگئے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر ہڑتال، انٹرنیٹ سروسز معطل، نظام زندگی مفلوج

ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح شرپسند عناصر کی فائرنگ کے نتیجے میں 11 شہری زخمی ہو گئے، جبکہ بٹل میں ایمبولینس کا راستہ روکے جانے کے باعث ایک بزرگ شہری محمد صادق جان کی بازی ہار گئے۔

ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے نہ صرف سڑکیں بند کیں بلکہ پولیس اہلکاروں پر غلیلوں اور ہتھیاروں سے حملے بھی کیے۔ ان واقعات سے واضح ہوتا ہے کہ کمیٹی کے عزائم ابتدا سے ہی اشتعال انگیز اور پرتشدد تھے۔

علاقے کے عوام نے بزرگ شہری کی موت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا اور عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹیں زبردستی ہٹا دیں۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی ریلیوں میں اشتہاری مجرمان بھی موجود ہیں، جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی شروع کر دی ہے۔ شرپسندوں اور کمیٹی کے لیڈران کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

عوامی حلقوں نے کمیٹی کی ہلڑ بازی، توڑ پھوڑ اور درندگی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی 38 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے میدان میں نکل چکی ہے، جبکہ دوسری جانب حکومت کا دعویٰ ہے کہ آزاد کشمیر میں افراتفری پھیلانے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، اور ان لوگوں کو ’را‘ کی جانب سے فنڈنگ کی جارہی ہے۔

وفاقی وزرا کے ایکشن کمیٹی کے نمائندوں سے مذاکرات ناکام کیوں ہوئے؟

کچھ روز قبل وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر امور کشمیر امیر مقام اور طارق فضل چوہدری مظفرآباد پہنچے تھے جہاں انہوں نے ایکشن کمیٹی کے نمائندوں سے مذاکرات کیے، اور 38 میں سے 36 مطالبات تسلیم بھی کرلیے، لیکن اس کے باوجود ایکشن کمیٹی مذاکرات سے بھاگ گئی اور بات چیت کے عمل کو سبوتاژ کردیا۔

وفاقی وزرا کا ایکشن کمیٹی کے ساتھ جن دو نکات پر اتفاق رائے نہ ہو سکا ان میں ایک آزاد کشمیر اسمبلی میں مہاجرین مقیم پاکستان کی نشستوں کا خاتمہ ہے، جبکہ دوسرا مطالبہ اشرافیہ کی مراعات کم کرنے سے متعلق ہے۔

اس سے قبل ایکشن کمیٹی نے گزشتہ برس بھی احتجاج کیا تھا جس کے نتیجے میں حکومت پاکستان نے مداخلت کرتے ہوئے 23 ارب روپے کی گرانٹ جاری کی تھی اور یوں آٹے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: وی ایکسکلوسیو: ایکشن کمیٹی کے ملک دشمن ایجنڈے کی فنڈنگ انڈیا نے کی، محب وطن کشمیری ان سے نمٹ لیں گے: سردار عتیق

آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے اپنے کارکنوں کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ایکشن کمیٹی سے دور رہیں۔ کوٹلی میں ایکشن کمیٹی کی مہم چلانے پر پیپلز پارٹی کے ایک اہم عہدیدار کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی اتحادی، آپریشن کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

ڈاگ بائٹ کے کیسز میں اضافہ، آوارہ کتوں کو مارنا ناگزیر ہوچکا ہے، مرتضیٰ وہاب

بنگلادیش بھارت میں ورلڈکپ نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم، آئی سی سی کو دوبارہ خط لکھنے کا عندیہ

بابر اعظم بھی انسان ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ بیٹنگ میں بہتری لے آئیں، شاہین شاہ آفریدی

شاہین آفریدی کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟ کرکٹر نے بتادیا

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟