پرامن شہریوں پر حملے اور پرتشدد احتجاج، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا اصل چہرہ سامنے آگیا

پیر 29 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی بظاہر عوامی حقوق کے نام پر تحریک چلانے کی دعویدار ہے، تاہم آج ہونے والے احتجاج میں ان کا حقیقی چہرہ سامنے آگیا ہے۔

آج ہونے والی احتجاجی کال کو ناکام دیکھتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح شرپسندوں نے پرامن شہریوں پر حملے کیے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر ہڑتال، مسلم کانفرنس کے امن مارچ پر فائرنگ سے 11 افراد زخمی

ذرائع کے مطابق جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پُرتشدد مظاہرے کے دوران متعدد شہری زخمی ہو گئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پُرامن احتجاج کا روپ دھار کر مسلح شرپسندوں نے ہتھیاروں کا استعمال بھی کیا۔ حکومت نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ہے کہ پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

حکومت کی جانب سے پہلے ہی آٹا اور بجلی پر سبسڈی دی جارہی ہے، جس کے بعد مزید مطالبات سامنے لاتے ہوئے ہڑتال کا راستہ اختیار کرنے کے پیچھے سیاسی مقاصد کار فرما ہیں۔

حکومت کی جانب سے ریلیف کے بعد بھی بار بار احتجاج کرنے سے شکوک و شبہات جنم لیتے ہیں کہ آیا کمیٹی واقعی عوام کے لیے کام کر رہی ہے یا کسی بیرونی ایجنڈے پر عمل کررہی ہے۔

کمیٹی کی قیادت میں واضح تقسیم یہ ظاہر کرتی ہے کہ یہ تحریک اجتماعی عوامی مفاد کے بجائے ذاتی ایجنڈوں پر مبنی ہے۔

جب قیادت آپس میں متفق نہ ہو، ایک رہنما اشتعال انگیزی کرے اور دوسرا مذاکرات کی بات کرے تو یہ ثابت ہوتا ہے کہ کوئی مشترکہ یا خلوص پر مبنی وژن موجود نہیں۔

عوام کی جانب سے ہڑتال میں شامل ہونے کے بجائے پاکستان کے پرچم کے ساتھ پرامن مارچ کا انتخاب ان کے حب الوطنی کے جذبے کا ثبوت ہے۔

آزاد کشمیر کی تمام سیاسی قوتوں نے متفقہ طور پر کمیٹی سے خود کو علیحدہ کرلیا، جو اس بات کا اظہار ہے کہ کمیٹی کا ایجنڈا تباہ کن ہے۔

آزاد کشمیر میں پاکستان کی فورسز کو غیر ملکی قرار دینا بھارتی پروپیگنڈے کی بازگشت ہے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچاتا ہے۔

آزاد کشمیر کے عوام اور پاک فوج کے درمیان بداعتمادی پیدا کرنے کی کوششیں صرف دشمن قوتوں کے مقاصد کی تکمیل کے لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر ہڑتال، انٹرنیٹ سروسز معطل، نظام زندگی مفلوج

ہڑتال کی مکمل ناکامی اس بات کا ثبوت ہے کہ کمیٹی کے مطالبات غیر قانونی، اس کا ایجنڈا ریاست مخالف اور اس کی حکمت عملی عوام کی جانب سے مسترد شدہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ میں امن معاہدے کے قریب، وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے اس منصوبے کی حمایت کی، ڈونلڈ ٹرمپ

نیپال کی کرکٹ ٹیم کا کارنامہ، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی

ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار، آزاد حکومت اپنی رٹ قائم کرے، وزیر امور کشمیر امیر مقام

اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تنازع ختم؟ عمران خان علی امین گنڈاپور ملاقات کے بعد بیرسٹر سیف کا بڑا دعویٰ

ملک کے لیے جذبات رکھنا فطری بات لیکن دوران کھیل اصولوں کی خلاف ورزی مناسب نہیں، کپل دیو

ویڈیو

کیا بھارتی کرکٹ ٹیم پر پابندی لگنی چاہیے؟

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سیاست بند گلی میں؟

ٹیکنالوجی کی دوڑ میں مدھم ہوتی ریڈیو کی آواز

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ