قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کھیل کو سیاست سے آلودہ کرنے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو سخت جواب دیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں شاہد آفریدی نے کہاکہ ہم ہمیشہ کھیل کو خالص اسپورٹس مین شپ کے تحت کھیلتے ہیں اور جنگ کو کھیل سے علیحدہ رکھتے ہیں، لیکن دنیا نے یہ بھی دیکھا کہ جب جنگ ہوئی تو اسکور بورڈ پر نتیجہ 0-7 رہا۔
Here’s the real difference . We have always played with pure sportsmanship, keeping war out of the game. But the world saw it when war hit the scoreboard read 7-0 . #Big_office_small_man https://t.co/LGxCf8Tz8R
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 29, 2025
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کی حالیہ کامیابی کے بعد نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر بھارتی ٹیم کو مبارکباد دی اور ساتھ ہی سیاسی بیان بازی کرتے ہوئے آپریشن سندور کی کامیابی کا بھی دعویٰ کیا۔
کھیل میں سیاست گھسانے پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھی نریندر مودی پر شدید تنقید کی ہے۔
کانگریس کے رہنما اتل پٹیل نے کہاکہ کھیل کو جنگ کے بیانیے سے جوڑنا بالکل ناقابل قبول ہے اور مودی کو خارجہ پالیسی اور سفارتکاری کی سمجھ ہونی چاہیے۔
کانگریس رہنما نے مزید کہاکہ اگر میچ کھیلنا ہے تو اسے کھیل کی روح کے مطابق کھیلا جانا چاہیے، نہ کہ اسے جنگی پروپیگنڈے کا حصہ بنایا جائے۔