افغانستان میں ملک گیر مواصلاتی بلیک آؤٹ، انٹرنیٹ رابطے 14 فیصد تک محدود

پیر 29 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان میں پیر کے روز ملک گیر مواصلاتی بلیک آؤٹ ہوا جس کے بعد انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز شدید متاثر ہو گئیں، غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کابل میں موجود اس کا بیورو شام 6 بج کر 15 منٹ پر رابطے سے محروم ہو گیا۔

انٹرنیٹ نگرانی کرنے والے ادارے نیٹ بلاکس کے مطابق افغانستان میں قومی سطح پر کنیکٹیویٹی صرف 14 فیصد رہ گئی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال بظاہر جان بوجھ کر سروس منقطع کرنے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں 679 کتابوں پر پابندی، خواتین مصنفین اور ایرانی کتب نمایاں

رپورٹ کے مطابق طالبان حکام نے رواں ماہ کے آغاز میں مختلف صوبوں میں فائبر آپٹک کنکشن کاٹنے شروع کیے تھے تاکہ ان کے بقول فحاشی و بدکاری کو روکا جا سکے۔

طالبان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کے حکم پر صوبہ بلخ میں فائبر آپٹک انٹرنیٹ مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا، صوبائی ترجمان عطا اللہ زید نے 16 ستمبر کو بتایا تھا کہ یہ اقدام “فحاشی کے انسداد” کے لیے اٹھایا گیا ہے اور متبادل سہولت فراہم کی جائے گی۔

اسی نوعیت کی پابندیاں بدخشاں، تخار، قندھار، ہلمند، ننگرہار اور ارزگان سمیت دیگر صوبوں میں بھی نافذ کی گئیں۔ گزشتہ کئی ہفتوں سے انٹرنیٹ کی رفتار غیر معمولی طور پر سست اور وقفے وقفے سے منقطع ہو رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں طالبان حکومت نے کھڑکیوں پر پابندی کیوں لگائی؟

واضح رہے کہ 2024 میں کابل حکومت نے 9 ہزار 350 کلومیٹر طویل فائبر آپٹک نیٹ ورک کو ملک کو دنیا سے جوڑنے اور غربت سے نکالنے کے لیے ترجیحی منصوبہ قرار دیا تھا۔ تاہم طالبان کے 2021 میں دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد سے متعدد سخت پابندیاں اسلامی قوانین کے اپنے تصور کے تحت نافذ کی جا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟