امریکا نے کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب ہونے والے گھناؤنے دہشت گرد حملے پر شدید افسوس اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
مذکورہ حملے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں دھماکا، 10 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی
امریکی حکومت کی نمائندہ نیٹلی بیکر نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اس المناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
The United States strongly condemns the heinous terrorist attack near Quetta’s FC headquarters that resulted in many tragic deaths and injuries. We extend our deepest condolences to the families of the victims and wish a swift recovery to those injured. The United States stands…
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) September 30, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے تاکہ عوام کو خوف، عدم تحفظ اور تشدد سے پاک زندگی میسر آ سکے۔
مزید پڑھیے: پی ٹی آئی کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت، حکومت پر ناکامی کا الزام
نیٹلی بیکر نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ امریکا بلوچستان اور پورے پاکستان میں امن و استحکام قائم رکھنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔