فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔
انکم ٹیکس گوشوارے ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ میں پندرہ اکتوبر تک توسیع
— Qamar Munawar (@Qamarulmunawar1) September 30, 2025
ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کی ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک 40 لاکھ سے زیادہ افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ہیں۔
واضح رہے کہ قبل ازیں ایف بی آر نے کہا تھا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائےگی، لہٰذا شہری 30 ستمبر رات 12 بجے تک ٹیکس ریٹرن جمع کرائیں۔














