علیمہ خان پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کی خاطر ایم آئی کے لیے کام کررہی ہیں، علی امین گنڈاپور کا الزام

بدھ 1 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ علیمہ خان پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کی خاطر ایم آئی کے لیے کام کررہی ہیں، اور میں نے یہ بات عمران خان کے علم میں لائی ہے۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہاکہ میں نے عمران خان کو بتایا کہ میری معلومات کے مطابق ملٹری انٹیلی جنس علیمہ خان کو سہولت فراہم کررہی ہے جس سے آپ کے مقصد کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور نے علیمہ خان سے متعلق عمران خان کو کیا بتایا؟ تفصیلات آگئیں

وزیراعلیٰ نے کہاکہ عمران خان سے مشاورت کے بعد صوبائی حکومت میں مزید تبدیلیاں اور اصلاحات کی جا رہی ہیں۔ بانی کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی، جس میں متعدد اہم امور پر مشاورت کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ پچھلی ملاقات کے دوران بھی حکومت میں اصلاحات اور ممکنہ تبدیلیوں پر بات چیت ہوئی تھی، اور اس وقت بھی یہ ارادہ ظاہر کیا گیا تھا کہ کچھ اہم فیصلے متوقع ہیں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اب عمران خان کی ہدایت کے مطابق نہ صرف اصلاحات کی جا رہی ہیں بلکہ کابینہ میں بھی تبدیلیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عاقب اللہ اور فیصل ترکئی کو بانی چیئرمین عمران خان سے مشاورت کے بعد طلب کر کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔ یہ دونوں رہنما میری ٹیم کا حصہ رہے ہیں اور حکومتی معاملات میں ایسی تبدیلیاں معمول کا حصہ ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی کابینہ کے 2 وزرا نے استعفیٰ دے دیا

علی امین گنڈاپور نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ عمران خان نے پارٹی اور حکومتی سطح پر مختلف معاملات سے متعلق واضح احکامات دیے ہیں، جن پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ ان کے بقول آئندہ دنوں میں مزید اقدامات بھی سامنے آئیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کی 20 رکنی نئی کابینہ آج حلف اٹھائے گی

بنگلہ دیش کے لیجنڈری بلے باز مشفق الرحیم نے کونسا تاریخی اعزاز اپنے نام کیا؟

ڈیجیٹل اریسٹ اسکیم کا بڑا دھوکا: سابق پروفیسر اور معمر جوڑا 5 کروڑ روپے سے محروم

’بیٹا نشے میں نہیں، دوا کے اثر میں تھا‘، شراب نوشی کے الزام پر رجب بٹ کی والدہ کی وضاحت

بھارت ایک اور حملے کے لیے تیار تھا، ٹرمپ نے ایک بار پھر جنگ کا ذکر چھیڑ دیا

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ