مغربی کنارے میں کارروائی کے بعد اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر بھی بمباری

ہفتہ 28 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی شہادت کے بعد اسرائیلی طیاروں نے غزہ پر بھی بمباری کردی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے جمعے کی شب غزہ کے مختلف مقامات پر بمباری کی، اسرائیلی طیاروں نے مہاجر کیمپ کو بھی نشانہ بنایا۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے 2 گھنٹوں میں 10 سے زائد میزائل فائرکیے تاہم فوری طور پر جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے جنین کیمپ پر حملہ کیا تھا اور خاتون سمیت 10 فلسطینیوں کو شہید کیا تھا۔

یکم جنوری سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 30 ہوگئی۔

اردن، قطراورسعودی عرب نے جنین کیمپ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے جبکہ امریکا، اقوام متحدہ اور عرب حکام نے کشیدہ صورتحال میں کمی کیلئے اسرائیل اور فلسطینی حکام سے رابطہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات، چین اور فرانس نے صورتحال پر آج سلامتی کونسل کا بند کمرا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اُدھر فلسطینی حکام نے اسرائیل کے ساتھ اپنا سکیورٹی تعاون ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل