کوئٹہ کے نواحی علاقے غزہ بند اغبرگ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک اور 2 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک
ہلاک شدہ دہشتگرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق، دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے بتایا کہ یہ کارروائی علاقے میں امن و امان قائم رکھنے اور دہشتگردوں کی سرگرمیوں کو ناکام بنانے کے لیے کی گئی۔