آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے ترجمان کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں دریافت ہونے والے ذخائر سے یومیہ 2 کروڑ 25 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 690 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیرستان میں گیس و تیل کے نئے ذخائر دریافت
او جی ڈی سی ایل نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت کھودا جانے والا بترسِم ایسٹ-1 کنواں 30 جون 2025 کو شروع ہوا تھا، جس کی کھدائی 3800 میٹر گہرائی تک مکمل کی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے نہ صرف ملکی توانائی کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوگا بلکہ تیل اور گیس کے درآمدی بل میں کمی کی بدولت معیشت کو بھی سہارا ملے گا۔
مزید یہ کہ مقامی وسائل کے استعمال سے توانائی کی طلب و رسد کے فرق پر قابو پانے میں مدد ملے گی، جس سے مستقبل میں ملک کا انحصار بیرونی ذرائع پر کم ہو گا۔