امریکی کمپنی کے ساتھ تیل و گیس شراکت داری، پشاور بلاک کی بحالی پر اہم پیشرفت

بدھ 1 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کاربیکس امریکن انرجی اور ماڑی پیٹرولیم کی قیادت سے ملاقات کی، جس میں پشاور بلاک کی بحالی اور انرجی شعبے میں مشترکہ منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر علی پرویز ملک نے اس موقع پر کہا کہ ہائی کاربیکس امریکن انرجی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان یہ شراکت ایکسپلوریشن سیکٹر کے لیے اہم قدم ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں آف شور تیل و گیس کی تلاش، معیشت کے لیے گیم چینجر قرار

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فیول سپلائی کے مقامی وسائل اور پائیداری کے لیے یہ شراکت داری مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے۔

ملاقات میں ہائی کاربیکس امریکن انرجی کے سی ای او پیرس اون تھینک اور ماڑی انرجیز کے ایم ڈی فہیم حیدر بھی موجود تھے۔ سی ای او پیرس اون تھینک نے کہا کہ پاکستان میں انرجی کے شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہائی کاربیکس امریکن انرجی، پشاور کے علاوہ 3 دیگر بلاکس پر بھی کام کر رہی ہے، اور نئی شراکت کے ذریعے پشاور بلاک میں ایکسپلوریشن کو فعال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: امریکا اور پاکستان میں معدنیات اور تیل و گیس کے شعبے میں تعاون پر اتفاق

وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ طویل المدتی پائیداری اور غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری کو راغب کرنا حکومتی اصلاحات کا بنیادی مقصد ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پیٹرولیم کنسیشنز میں اصلاحات انڈسٹری ماہرین کی مشاورت سے کی جائیں گی، تاکہ ایک مؤثر، شفاف اور سرمایہ کاری دوست ماحول پیدا کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

بلوچستان فائنانس ایکٹ 2020 آئینی قرار، اٹک سیمنٹ کی درخواست مسترد

نوجوان اداکار سمجھتے ہیں ہمیں سب کچھ آتا ہے، صبا فیصل کی تنقید

بنگلہ دیش میں شخصی حکمرانی روکنے کے لیے ایوان بالا قائم کرنے کی تجویز پیش

مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں آگے بڑھنے کے لیے میٹا کی نئی حکمتِ عملی

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘