گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی گرفتاری پر اہلیہ کا اہم بیان

جمعرات 2 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

غزہ تک امدادی سامان لیجانے کی کوشش میں رواں گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل سینکڑوں انسانی حقوق کے کارکنوں کو اسرائیلی فوج نے بین الاقوامی سمندری حدود سے گرفتار کرلیا ہے، جن میں جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بھی شامل ہیں۔

پاک فلسطین فورم کے سربراہ وہاج احمد نے بتایا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل پاکستانی وفد کے سربراہ سینیٹر مشتاق احمد خان کو دیگر رضاکاروں کے ہمراہ اسرائیلی فوج نے بین الاقوامی سمندری حدود میں غیرقانونی طور پر حراست میں لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صمود فلوٹیلا کی سرگرمیوں پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

انہوں نے صمود فلوٹیلا کیخلاف حالیہ اسرائیلی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کیخلاف ورزی قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی اس ملک کی جانب سے کی گئی ہے جو غزہ میں ’ٹیلیوائزڈ‘ نسل کشی کا مرتکب ہورہا ہے۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں سینیٹر مشتاق احمد خان کی اہلیہ حمیرا طیبہ کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ فلوٹیلا کا نہیں بلکہ فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے اور ان کی امداد کے لیے راہداری کھلوانے کا تھا اور یہ مشن جاری رہے گا۔

’اس سے بھی بدترین صورتحال ٹرمپ پلان کی صورت میں سامنے آئی ہے، جہاں ایک طرف وہ فتح جو اسرائیل گزشتہ 2 سال سے حاصل نہیں کرسکا تھا وہ فتح اسے پلیٹ میں رکھ کر پیش کی جارہی ہے، اور پاکستان اس منصوبے میں شامل ہے۔‘

معروف برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق فلوٹیلا میں شامل ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو بدھ کے روز اسرائیلی افواج نے اس وقت حراست میں لے لیا، جب فوج نے غزہ امدادی فلوٹیلا کی متعدد کشتیوں پر سوار غیر ملکی کارکنوں کو گرفتار کر کے انہیں اسرائیلی بندرگاہ کی طرف موڑ دیا۔

مزید پڑھیں: ’غزہ ہم آرہے ہیں‘، گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملوں کے بعد سینیٹر مشتاق کا ویڈیو پیغام

یہ اقدام گلوبل صمود فلوٹیلا کی صورت میں اس احتجاج میں رخنہ ڈالنے کے مترادف تھا جو غزہ کی ناکہ بندی کے خلاف دنیا بھر میں سب سے نمایاں علامت بن چکا تھا۔

اسرائیلی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گریٹا تھنبرگ جہاز کے عرشے پر بیٹھی ہیں اور ان کے گرد فوجی کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں: صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی دھاوا اور گرفتاریاں، عالمی سطح پر احتجاج بھڑک اٹھا، اٹلی میں ہڑتال کا اعلان

اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں فلوٹیلا کو ’حماس-صمود فلوٹیلا‘ سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فلوٹیلا میں شامل کئی کشتیوں کو بحفاظت روک دیا گیا ہے۔

’۔۔۔اور ان کے مسافروں کو اسرائیلی بندرگاہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ گریٹا اور ان کے ساتھی محفوظ اور صحت مند ہیں۔‘

معروف صحافی حامد میر نے جمعرات کی صبح ایکس پر اپنی پوسٹ میں گلوبل صمود فلوٹیلا سے اغوا کیے جانے والے مشتاق احمد خان اور ان کے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ پاکستان فلسطین فورم نے نیشنل پریس کلب پر آج بروز جمعرات سہ پہر 3 بجے احتجاجی مظاہرے کی کال دی ہے۔

مزید پڑھیں:اسرائیلی رکاوٹوں کے باوجود صمود فلوٹیلا غزہ کی طرف رواں دواں

ایکس پر فورم کی پوسٹ کے مطابق مظاہرے میں سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں گرفتاری اور ان کے ساتھ 44 ممالک کے دیگر رضاکاروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا جائے گا۔

’مظاہرے کا مقصد عالمی انسانی امدادی مشن کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی مقابلہ حسن سے واک آؤٹ کرنے والی فاطمہ بوش مس یونیورس 2025 کا تاج لے اڑیں

لاہور  سے مختلف سیاسی رہنماؤں نے استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

وفاقی آئینی عدالت میں سائلین کے لیے انفارمیشن اور آئینی ڈیسک قائم

صوبہ سندھ کے ضلع مٹیاری میں آج عام تعطیل کا اعلان

اسکولوں میں بچوں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟