آزاد کشمیر کی صورتحال پر اوورسیز ممبر اسمبلی محمد اقبال مستعفی

جمعرات 2 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی ساتھی اور آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اوورسیز ممبر محمد اقبال نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

محمد اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے ذاتی فیصلے کے تحت اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ان کے نزدیک اسمبلی عوامی اعتماد کھو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرے میں پولیس اہلکاروں پر تشدد، اہلکار زخمی

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم فیس بک پراسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کو بھیجے گئے اپنے استعفے کے ساتھ اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ یہ نشست انہیں ان کے قائد عمران خان نے دی تھی جو ان کے لیے اعزاز تھا۔

’۔۔۔مگر اب میں نہیں سمجھتا کہ ایسی اسمبلی کا حصہ رہنے کا کوئی جواز ہے جو جماعت یا عوام کے مفاد میں کام نہ کرے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ قیادت کی خواہش تھی کہ وہ اپنی ذمہ داری جاری رکھیں، تاہم انہوں نے ذاتی طور پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی کشمیر میں احتجاج ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت، مذاکراتی کمیٹی کو مظفرآباد روانگی کا حکم

محمد اقبال کا کہنا تھا کہ وہ اپنی نجی حیثیت میں آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے اور خاص طور پر ان خاندانوں کی معاونت کریں گے جنہوں نے حالیہ واقعات میں اپنے پیارے کھوئے ہیں۔

محمد اقبال نے دعا کی کہ جلد از جلد مذاکرات کا آغاز ہو تاکہ خطے میں جاری سیاسی بحران کا خاتمہ ہوسکے۔

مزید پڑھیں:عوامی مفاد یا بھارتی ایجنڈے کو تقویت؟ ایکشن کمیٹی بے نقاب ہوگئی

واضح رہے کہ محمد اقبال 2021 کے عام انتخابات میں مخصوص نشست پر اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے، تاہم آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت کے خاتمے اور 2 وزرائے اعظم کی تبدیلی کے بعد وہ عملاً سیاست سے کنارہ کش ہو چکے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر صورتحال پر اسلام آباد میں اہم اجلاس

صمود فلوٹیلا کی سرگرمیوں پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

مسلسل اضافے کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

ایشوریا اور ابھیشیک کا گوگل اور یوٹیوب کو 4 کروڑ کا قانونی نوٹس، وجہ کیا بنی؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کی آزاد کشمیر کے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل

ویڈیو

مونال کی جگہ اسلام آباد ویو پوائنٹ اب تک کیوں نہیں بنایا گیا؟

مریم نواز پنجاب کے حق کے لیے آواز ضرور اٹھائیں گی، خرم دستگیر

پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم، استعفے آنا شروع ہوگئے

کالم / تجزیہ

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی

نیتن یاہو کی معافیاں: اخلاقی اعتراف یا سیاسی مجبوری؟

افغانستان میں انٹرنیٹ کی بندش، پاکستان کے لیے موقع، افغانوں کے لیے مصیبت