آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس فورس کے لیے نئے یونیفارم اور جوتوں کی خریداری کے لیے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔ کمپنیوں سے حاصل شدہ نئے یونیفارم اور جوتے شیڈول کے مطابق فورس کو جلد فراہم کر دیے جائیں گے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس فورس کی مختلف فیلڈ فارمیشنز کے نئے یونیفارم اور جوتوں کی خریداری کے لیے 31 کروڑ 89 لاکھ 51 ہزار 715 روپے جاری کیے گئے ہیں۔
پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے جوانوں کے لیے 12 ہزار 213 نئی یونیفارم کی خریداری کے لیے 05 کروڑ 48 لاکھ 36 ہزار روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے جوانوں کے لیے 6800 سلی ہوئی یونیفارم کی خریداری کے لیے 03 کروڑ 20 لاکھ 96 ہزار روپے منظور کیے گئے ہیں۔
اینٹی رائٹ فورس اور ایلیٹ پولیس فورس (EPF) کے جوانوں کے 03 ہزار 876 جاگرز کے جوڑوں کی خریداری کے لیے 02 کروڑ 89 لاکھ 92 ہزار روپے جبکہ ٹریفک وارڈنز اور پی سی (PC) کے جوانوں کے لیے جوتوں کے 02 ہزار 650 جوڑوں کی خریداری کے لیے 01 کروڑ 32 لاکھ 10 ہزار روپے کی منظوری دی گئی ہے۔
سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور ایک پی (EP) کے جوانوں کے لیے ڈیزرٹ شوز کی خریداری کے لیے 05 کروڑ 42 لاکھ 08 ہزار روپے اور ڈولفن سکواڈ کے لیے جوتوں کے 1475 جوڑوں کی خریداری کے لیے 01 کروڑ 37 لاکھ 61 ہزار روپے کی منظوری دی گئی ہے۔
پنجاب پولیس کے لیے جوتوں کے 13 ہزار 516 جوڑوں کی خریداری کے لیے 12 کروڑ 18 لاکھ 46 ہزار روپے منظور کئے ہیں۔ کمپنیوں سے حاصل شدہ نئے یونیفارم اور جوتے شیڈول کے مطابق فورس کو جلد فراہم کر دیے جائیں گے۔