غزہ میں ہر گھنٹے 3 خواتین اور 5 بچے شہید ہورہے ہیں، رپورٹ

جمعرات 2 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے ہر گھنٹے 3 خواتین اور 5 بچے شہید ہورہے ہیں۔

فلسطینی محکمہ شماریات (PCBS) نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ غزہ کی خواتین اور بچے اسرائیلی جارحیت کے باعث بدترین انسانی المیے کا سامنا کررہے ہیں, 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اسرائیلی کارروائیوں نے غزہ کی نصف آبادی کو براہِ راست متاثر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا غزہ جانے والے بحری قافلے صمود کے کارکنوں کو یورپ ڈی پورٹ کرنے کا اعلان

رپورٹ کے مطابق جارحیت سے قبل غزہ میں 11 لاکھ خواتین رہائش پذیر تھیں جو کل آبادی کا 49.3 فیصد ہیں۔ ان میں سے 5 لاکھ 90 ہزار خواتین شمالی غزہ میں مقیم تھیں۔ اسی طرح غزہ میں 10 لاکھ 50 ہزار بچے موجود تھے جن کی آبادی کا تناسب 47.1 فیصد بنتا ہے، جبکہ 3 لاکھ 40 ہزار بچے 5 برس سے کم عمر تھے۔

ہر گھنٹے 3 خواتین اور 5 بچے شہید

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اوسطاً ہر گھنٹے میں 3 خواتین اور 5 بچے شہید ہو رہے ہیں۔ صرف 17 دنوں میں 5 ہزار 87 فلسطینی شہید ہوئے جن میں 2 ہزار 55 بچے اور ایک ہزار 119 خواتین شامل ہیں۔ شہداء میں 65 فیصد بچے اور خواتین ہیں۔

60 فیصد آبادی بے گھر

رپورٹ کے مطابق 14 لاکھ فلسطینی، یعنی ہر 10 میں سے 6 افراد، اپنے گھروں سے بے دخل ہو چکے ہیں۔ ان میں 4 لاکھ 93 ہزار خواتین اور بچیاں شامل ہیں۔ اب تک 98 خاندان ایسے ہیں جن کے 10 یا اس سے زیادہ افراد شہید ہوئے ہیں، جبکہ 95 خاندانوں نے 6 سے 9 افراد کھوئے ہیں۔

صحت کا بحران

غزہ میں 5 لاکھ 46 ہزار خواتین تولیدی عمر میں ہیں، جبکہ 50 ہزار حاملہ خواتین کو غیر محفوظ حالات میں زچگی کے خطرات لاحق ہیں۔ ہر روز اوسطاً 183 بچے پیدا ہو رہے ہیں لیکن صحت مراکز کی بندش اور اسرائیلی بمباری کے خدشے کے باعث علاج اور ولادت کی سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا غزہ کے لیے امن منصوبہ، حماس نے ترمیم کا مطالبہ کردیا

10 اسپتال پہلے ہی اپنی خدمات معطل کرچکے ہیں۔ صاف پانی کی شدید قلت نے بھی صورتحال کو خطرناک بنا دیا ہے، جہاں فی کس پانی کی دستیابی صرف 3 لیٹر روزانہ رہ گئی ہے۔

ذہنی صحت اور غربت

ورلڈ بینک اور پی سی بی ایس کی ایک تحقیق کے مطابق پہلے ہی 71 فیصد غزہ کی آبادی ڈپریشن کا شکار تھی، لیکن موجودہ جارحیت نے ذہنی دباؤ میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بچے اور خواتین سب سے زیادہ نفسیاتی مسائل سے دوچار ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ غزہ میں غربت اور بے روزگاری کی شرح بالخصوص خواتین میں شدید حد تک بڑھ چکی ہے۔ خواتین کے زیرِ کفالت خاندانوں کی غربت کی شرح 52 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ 66 فیصد خواتین بے روزگار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہزاروں بیوہ خواتین اب اپنے گھروں کی واحد کفیل ہیں جن کے شوہر اسرائیلی جارحیت میں شہید ہو گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

408 پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں شاندار تقریب، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی شرکت

آزاد کشمیر: جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی نمائندگان کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت، معاملات حل ہونے کا امکان

موت کا وقت بتانے والی قدرتی گھڑیاں: ریڈیوکاربن ڈیٹنگ کی حیران کن دنیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ 7 ماہ میں کتنے ہزار مقدمات نمٹائے ؟

مانچسٹر: یہودی عبادت گاہ کے باہر حملہ، 2 افراد ہلاک، مشتبہ حملہ آوربھی مارا گیا

ویڈیو

میں خان صاحب کو پرانے زمانے سے جانتا ہوں،آپ پیدا بھی نہیں ہوئے تھے! ڈمی مبشر لقمان

مونال کی جگہ اسلام آباد ویو پوائنٹ اب تک کیوں نہیں بنایا گیا؟

مریم نواز پنجاب کے حق کے لیے آواز ضرور اٹھائیں گی، خرم دستگیر

کالم / تجزیہ

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی

لالو کھیت کا لعل۔۔ عمر شریف

نیتن یاہو کی معافیاں: اخلاقی اعتراف یا سیاسی مجبوری؟