پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی تھانے کی حدود میں کوہاٹ روڈ پر ایک پولیس وین کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 2 اہلکار شہید
پشاور پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے پتا چلتا ہے کہ دھماکہ خیز مواد پولیس موبائل کی گزرگاہ پر نصب کیا گیا تھا۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
مزید پڑھیے: پشاور دھماکا: کے پی حکومت کے 417 ارب کا آڈٹ ہونا چاہیے: شہباز شریف
پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیے ہیں جب کہ زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
گڑھی قمر دین کے علاقے میں ہونے والے اس دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں اے ایس آئی شاہ فیصل ، کانسٹیبل سجاد ، نور اللہ اور ڈرائیور ضیاء شامل ہیں۔