نیشنل پریس کلب پر پولیس کے دھاوے اور صحافیوں پر تشدد کے خلاف صحافی برادری نے جمعہ کو ملک بھر میں یومِ سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ نیشنل پریس کلب سمیت پاکستان کے تمام پریس کلبوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے اور احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔
پریس کلب اسلام آباد میں صحافتی تنظیموں کے ہنگامی اجلاس اور احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک اور نیشنل پریس کلب کی سیکرٹری نیئر علی نے کہا کہ نیشنل پریس کلب پر حملہ دراصل آزادی صحافت پر حملہ ہے۔
پریس کلب کے ملازم راشد ملک کو پولیس اہلکار بغیر کسی وجہ نیشنل پریس کلب کی بلڈنگ سے گرفتار کر کے لے جا رہے ہیں۔ اس پولیس رویے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے pic.twitter.com/jMWmvHTsq8
— Awais Yousaf Zai (@awaisReporter) October 2, 2025
مزید پڑھیں: اسلام آباد نیشنل پریس کلب پر حملہ اور پولیس تشدد، پی ٹی آئی کا سخت ردعمل
مقررین نے کہا کہ پولیس نے صحافیوں اور پرامن مظاہرین پر بدترین تشدد کیا، خواتین سمیت کئی افراد کو گرفتار کیا، فوٹوگرافرز کے کیمرے اور صحافیوں کے موبائل فون توڑ دیے گئے جبکہ پریس کلب کی املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔
افضل بٹ نے کہا کہ نیشنل پریس کلب ساڑھے 3 ہزار صحافیوں کا دوسرا گھر ہے جس کا تقدس پامال کیا گیا۔ یہ حملہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اور اس کا جواب ایسا دیا جائے گا کہ مستقبل میں کسی کو پریس کلب پر حملے کی جرات نہ ہو۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد پریس کلب میں پولیس داخل اور توڑ پھوڑ، ’اب تو صحافی پریس کلب میں بھی محفوظ نہیں’
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد میں پریس کلب میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کا نوٹس
آئی جی اسلام آباد پولیس سے رپورٹ طلب۔ صحافی برادری پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں۔ ملوث اہلکاروں کا تعین کرکے انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ محسن نقوی@BalochNadir5 pic.twitter.com/awD9GTUrP9— Media Talk (@mediatalk922) October 2, 2025
آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے حد پار کر دی ہے، صحافیوں کو ان کے گھر میں مارا گیا۔ اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
This is madness. Islamabad Police @ICT_Police stormed into the Press Club building and brutally attacked protesters over the ongoing AJK dispute. First, injustice was done to our Kashmiri brothers; second, it showed that in the eyes of the government, even a sacred institution… pic.twitter.com/2FsYbOWuQq
— Azaz Syed (@AzazSyed) October 2, 2025
سیکریٹری این پی سی نیئر علی نے کہا کہ پولیس نے آج تمام روایات اور قوانین کو پامال کر دیا۔ پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا کہ پریس کلب کے اندر گھس کر صحافیوں اور عہدیداران پر تشدد کیا گیا ہو۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ کے روز ملک بھر میں یومِ سیاہ منایا جائے گا، تمام پریس کلبوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے اور صحافی برادری ملک گیر احتجاجی ریلیاں نکالے گی۔