پاکستان کے قدرتی وسائل میں سے ایک ہمالیائی گلابی نمک کو بیلجیم میں منعقدہ ’گلوبل انوویشن ایوارڈ‘ میں نمایاں اعزاز حاصل ہوا۔ تقریب کے دوران پاکستانی گلابی نمک سے تیار کردہ برازیلی صابن کو عالمی سطح پر سراہا گیا، جبکہ خواتین ایگروٹیک سمٹ میں بھی پاکستان کے اس قدرتی خزانے کو خصوصی پذیرائی ملی۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ ہمالیائی گلابی نمک پاکستان کا قدرتی خزانہ ہے جس کی خالصت اور معدنی خصوصیات عالمی منڈی میں پاکستان کا مقام بڑھا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: ہمالیائی گلابی نمک کی برآمدات میں اضافے کے لیے امریکی فرم سے معاہدہ طے پاگیا
انہوں نے مزید کہا کہ بیلجیم میں ایوارڈ جیتنا پاکستان کی بڑھتی ہوئی تجارتی اہمیت کا ثبوت ہے اور پاکستان و برازیل کے اشتراک سے عالمی معیار کی مصنوعات سامنے آ رہی ہیں۔
Pakistan’s famous Himalayan Pink Salt has won the Global Innovation Award in Belgium, featured in a Brazilian soap blending Amazonian biodiversity with Pakistan’s natural salt.
Image is Ai generated and is just for reference #HimalayanPinkSalt #InnovationAward #Pakistan pic.twitter.com/QM4dwNp0Ib
— Startup Pakistan (@PakStartup) October 3, 2025
تجارتی مشیر ڈاکٹر بابر چوہان کے مطابق ہمالیائی نمک اور برازیلی بایو ڈائیورسٹی کا امتزاج ایک بڑی عالمی کامیابی ہے۔ برازیل کے سفارتخانے نے اس موقع پر کہا کہ اس شراکت داری سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔














