وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ منصوبے کے تحت ان والدین کے قومی شناختی کارڈ، موبائل فون سمز اور پاسپورٹ بلاک کیے جا سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ’پولیو ویکسین انکار سیل‘ قائم کرنے اور یونین کونسل کی سطح پر انکاری والدین کی تفصیلات طلب کرنے کا حکم دیا۔
مزید پڑھیں: سندھ میں پولیو کے 2 نئے کیس رپورٹ، رواں برس میں مجموعی تعداد 29 ہوگئی
انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، لاپرواہی برتنے والے افسران کو ہٹا دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ سندھ میں رواں برس پولیو کے 9 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں کراچی اور ملیر کے کیسز والدین کے انکار سے جڑے ہیں، جبکہ ماحولیاتی نمونوں میں بھی شہر کے مختلف علاقوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔














