رشب شیٹی کی فلم ‘کانتارا چیپٹر 1’ کی ریکارڈ کامیابی، پہلے ہی دن 60 کروڑ روپے کمالیے

ہفتہ 4 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رشب شیٹی کی فلم کانتارا چیپٹر 1 سنیما گھروں کی زینت بنتے ہی پہلے دن بھارت میں 60 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کرکے شاندار آغاز کیا۔

یہ فلم 2022 کی بلاک بسٹر کانتارا کا پری کوئل ہے جو کَنّڑ، تیلگو، تمل، ہندی اور ملیالم زبانوں میں ریلیز کی گئی۔ ٹریڈ ویب سائٹ سکنلک کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے 24 گھنٹوں میں 1.28 ملین سے زائد ٹکٹیں فروخت کیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاک برطانیہ فلم فیسٹیول، دوسرا ایڈیشن 11،12 اکتوبر کو لندن میں ہوگا

پہلے دن بھارت بھر میں فلم کے 8,800 سے زائد شوز لگائے گئے۔ کَنّڑ زبان میں تقریباً 1,500 شوز کے ساتھ 88 فیصد اوکیوپینسی حاصل ہوئی، جب کہ تیلگو اور تمل میں 70 فیصد سے زائد اور ملیالم میں تقریباً 65 فیصد اوکیوپینسی ریکارڈ کی گئی۔ ہندی زبان میں سب سے زیادہ یعنی 4,700 شوز پیش کیے گئے لیکن اوکیوپینسی 30 فیصد رہی۔

کانتارا چیپٹر 1 نے 2025 میں تیسرے سب سے بڑے اوپننگ ڈے کا ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے آگے صرف رجنی کانتھ کی کولی (65 کروڑ) اور پون کلیان کی دے کال ہِم او جی (63.75 کروڑ بھارتی روپے) ہیں۔ فلم نے وکی کوشل کی چھاوا (52 کروڑ بھارتی روپے) اور سَیّارا کے ریکارڈز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ہندی میں فلم نے تقریباً 19 سے 21 کروڑ روپے کمائے جو کسی بھی کَنّڑ فلم کی دوسری سب سے بڑی اوپننگ ہے۔ اس فہرست میں پہلے نمبر پر کے جی ایف چیپٹر 2 ہے جس نے 54 کروڑ روپے کمائے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: پریش راول کو فلم ’دی تاج اسٹوری‘ کا پوسٹر کیوں ہٹانا پڑا؟

صرف پہلے دن کے بزنس کے ساتھ ہی کانتارا چیپٹر 1 2025 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ٹاپ 10 فلموں میں شامل ہوگئی ہے۔

2022 کی کانتارا ایک چھوٹے بجٹ کی فلم تھی جس نے عالمی سطح پر 407 کروڑ روپے کمائے تھے۔ اس کا پری کوئل بڑے بجٹ، وسیع کینوس اور شاندار سنیما ٹیکنیک کے ساتھ سامنے آیا ہے۔

رشب شیٹّی کی ہدایت کاری اور اداکاری میں بننے والی اس فلم میں رکمِنی واسنتھ، گلشن دیویاہ اور جیارام بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے پروازوں کا باضابطہ آغاز کر دیا

پاکستان کیجانب سے امن منصوبے پر حماس کے ردعمل کا خیر مقدم کیا

جی7 ممالک کی جانب سے ایران پر پابندیوں کی بحالی کا مطالبہ، ایرانی وزارتِ خارجہ کا شدید ردعمل

پنجاب میں گندم کو فیڈ ملز میں استعمال کرنے پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

ویڈیو

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

انڈیا پر پابندیوں کے بعد پاکستانی چاول امریکی مارکیٹوں میں نظر آنا شروع ہو گیا، سینیئر صحافی انور اقبال

کالم / تجزیہ

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی