کشمیر میں 32 سال بعد سنیما ہاؤس فل، لوگ ’پٹھان‘ دیکھنے امڈ آئے؟

ہفتہ 28 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کشمیر میں ایک بالی وڈ فلم نے دھوم مچاتے ہوئے 32 سال بعد سنیما ہاؤس فل کر دیے۔

جس فلم کی بات ہورہی ہے وہ اور کوئی نہیں بلکہ شاہ رخ اور دپیکا پڈوکون کی 25 جنوری کو دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی فلم ’پٹھان ‘ہے جو باکس آفس پر کھڑکی توڑ بزنس کر رہی ہے۔

ریلیز کے ساتھ ہی فلم ’پٹھان‘ نے بھارتی سنیما کے کئی بڑے ریکارڈ اپنے نام کرلیے ،ریلیز کے پہلے ہی روز فلم نے دنیا بھر سے 100 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا تھا۔

شاہ رخ کی یہ فلم ریلیز کے پہلے ہی روز 100 کروڑ کمانے والے بھارتی سنیما کی تاریخ کی پہلی فلم ہے۔

صرف بھارت میں ہونے والی کمائی کی بات کی جائے تو فلم نے ریلیز والے دن تقریباً 57 کروڑ روپے کمائے اور یہ بھی ایک ریکارڈ ہے۔ اس کے علاوہ پٹھان نے چھٹی والے دن ریلیز نہ ہونے والی فلموں میں بھی کمائی کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

دنیا بھر میں یش راج فلمز کی اس پروڈکشن کو 8 ہزار سے زائد اسکرینز پر لگایا گیا ہے جن میں ساڑھے پانچ ہزار بھارت میں جبکہ ڈھائی ہزار بیرون ملک ہیں۔ پٹھان حالیہ دور کی وسیع پیمانے پر ریلیز ہونے والی فلم بھی بن گئی ہے۔

پٹھان نے جہاں بھارت میں مداحوں کے دل جیتے وہیں مقبوضہ کشمیر میں بھی فلم نے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فلم پٹھان کی وجہ سے کشمیر میں 32 سال بعد سنیما ہاؤس فل ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 26 جنوری کو کشمیر کی ایک مشہور سنیما چین کی جانب سے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا گیا کہ وادی کشمیر میں 32 سال بعد سنیما ہاؤس فل ہوگئے ہیں اور سب فلم پٹھان کی وجہ سے ہے۔

بیان کے ساتھ شیئر کی گئی تصویر میں آرگنائزر زسنیما کے باہر ہاؤس فل کے بورڈ کے ساتھ کھڑے ہوئے دیکھے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹھان نے ہالی وڈ فلم اواتار 2 کی پہلے دن کی کمائی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ جیمز کیمرون کی فلم اواتار 2 نے ریلیز والے دن 10 ملین ڈالرز کمائے تھے جبکہ پٹھان نے پہلے دن 13 ملین ڈالرز کما کر یہ ریکارڈ توڑ ڈالا۔ اطلاعات کے مطابق بزنس کے اعتبار سے پٹھان اس وقت دنیا کی نمبر ون فلم ہے۔

ویک اینڈ کی وجہ سے فلم کے بزنس میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟