عدنان صدیقی نے نعمان اعجاز اور ہمایوں سعید  کو لیجنڈ قرار دے دیا

جمعہ 6 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے اپنے ساتھی فنکاروں نعمان اعجاز اور ہمایوں سعید کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں لیجنڈ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عدنان صدیقی: وہ چہرہ جو اسکرین کے پیچھے بھی روشنی بانٹتا ہے

عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے دونوں اداکاروں کے ساتھ گزارے گئے پرانے دنوں کو یاد کیا۔ انہوں نے لکھا کہ لوگ اکثر پوچھتے ہیں کہ ماضی میں کام کرنے کا تجربہ کیسا تھا، اور حقیقت میں وہ وقت ایسا تھا جیسے چائے ٹھنڈی ہوجاتی مگر باتیں ختم نہ ہوتیں۔

انہوں نے بتایا کہ سیٹ پر تھکے ہوئے پہنچتے تھے مگر حوصلہ افزائی کے ساتھ واپس جاتے تھے۔ عدنان صدیقی کے مطابق جب نعمان اعجاز ماحول میں گھل مل جاتے تو فوراً پنجابی میں بات کرنے لگتے اور ایسے لطیفے سناتے جو ان کی سمجھ سے باہر ہوتے، لیکن ان کی ہنسی اتنی متعدی ہوتی کہ وہ بھی ہنستے ہنستے آنسو بہانے لگتے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

اداکار نے مزید لکھا کہ ہمایوں سعید سنجیدہ مناظر کو بھی مزاحیہ بنا دیتے تھے جس کی وجہ سے کئی بار منظر دوبارہ فلمانا پڑتا تھا۔

عدنان صدیقی نے اپنی پوسٹ کے ساتھ تینوں اداکاروں کی ایک پرانی تصویر بھی شیئر کی اور کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ انہیں ان لیجنڈ اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ ان کے بقول انداز بدل سکتے ہیں مگر کرشمہ ہمیشہ قائم رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’یہ صرف کانٹینٹ ہے، محبت نہیں‘، نعمان اعجاز کا معاذ صفدر کا اہلیہ کو مہنگا تحفہ دینے پر تبصرہ

واضح رہے کہ عدنان صدیقی نے اپنے کیریئر کا آغاز 1992 میں ڈراما عروصا  سے کیا تھا، ہمایوں سعید نے 1996 میں ڈراما فرار سے اداکاری شروع کی جبکہ نعمان اعجاز نے 1989 میں پی ٹی وی سے اپنے فن کا آغاز کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خراب کولیسٹرول میں 50 فیصد تک کمی: سائنسدانوں نے نیا طریقہ علاج ڈھونڈ لیا

ٹرمپ کی تقریب میں فائرنگ سے قبل پولیس کے تربیت یافتہ کتے نے حملہ آور کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ

پی ایس ایل 11: محمد علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہریوں کے دل کھول کر عطیات، کراچی میں عوامی لائبریری بند ہونے سے بچ گئی

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری