اسلام آباد پولیس سے منسوب سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی آڈیو پر ترجمان کی وضاحت

اتوار 5 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک مبینہ آڈیو کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آڈیو میں کیا گیا دعویٰ سراسر بے بنیاد اور جھوٹا ہے۔

مذکورہ آڈیو میں یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے خصوصی ہدایات دے رکھی ہیں کہ آزاد کشمیر سے آنے والوں کی سخت چیکنگ کی جائے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

یہ آڈیو اس وقت سامنے آئی جب حال ہی میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے احتجاج کیا، اور اس دوران ڈیوٹی پر تعینات اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کو بھی مظاہرین کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی شہری یا گروہ کے خلاف ایسی کوئی خصوصی ہدایات جاری نہیں کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق معمول کی سیکیورٹی چیکنگ تمام شہریوں کے لیے یکساں ہے اور کسی بھی علاقے یا برادری کو نشانہ نہیں بنایا جا رہا۔

پولیس ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی گمراہ کن افواہوں اور جھوٹی آڈیوز پر یقین نہ کریں۔ اگر کسی کو کوئی شکایت ہو تو وہ فوری طور پر پکار 15 پر اطلاع دے۔

ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ جھوٹی اور اشتعال انگیز اطلاعات پھیلانا قانونی جرم ہے، اور اس عمل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں مظاہرین کے ساتھ مذاکرات دانشمندانہ فیصلہ، بھارتی ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ماہرین

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں ہونے والے احتجاج کے بعد کچھ شر پسند عناصر پاکستان اور کشمیر کے رشتے کو کمزور کرنے کی سازش کررہے ہیں، لیکن مظفرآباد میں ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کرنے والی وفاقی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان نے واضح کیا ہے کہ آزاد کشمیر سے پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے رہیں گے، کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک سری لنکا پہلا ون ڈے: سلو اوور ریٹ پر قومی کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد

مشکل وقت میں سری لنکا کا ساتھ قابلِ تحسین ہے، قومی کرکٹرز

27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت: چیف جسٹس نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا

اسموگ کا خاتمہ، گرین اسٹیکر کے بغیر گاڑیاں سڑکوں پر نہیں چل سکیں گی

افغانستان دہشتگردی کا سرپرست، ایسے عناصر کا زمین کے آخری کونے تک پیچھا کریں گے، خواجہ آصف

ویڈیو

کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور معروف تجزیہ کار سے انٹرویو

حکومت کا سیمی کنڈکٹر چِپ منصوبہ کیا ہے، یہ کتنا موثر ثابت ہوگا؟

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

کالم / تجزیہ

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے 

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟