سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن ایک صفحے پر ہیں، اسپیکر سردار ایاز صادق

منگل 7 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن ایک صفحے پر ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، خطے کی صورتحال اور مسلم امہ کے اتحاد پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اسپیکر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اعتماد، اخوت اور مشترکہ اقدار پر استوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی تعاون دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

اسپیکر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹریٹجک میوچول ڈیفنس ایگریمنٹ ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دوستی، اعتماد اور علاقائی امن کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل

انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دیرپا شراکت داری اور ترقی کے نئے باب کا آغاز ہے۔

سردار ایاز صادق نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، اسپیکر مجلسِ شوریٰ ڈاکٹر عبداللہ آل الشیخ اور سعودی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی قیادت نے ہمیشہ مسلم امہ کے اتحاد اور عالمی امن کے لیے مؤثر کردار ادا کیا ہے۔ خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد کا وژن امہ کی ترقی اور فلاح کی علامت ہے۔

 غزہ جنگ بندی میں سعودی کردار قابلِ تحسین قرار

اسپیکر نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب کے قائدانہ اور مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خوش نصیب ہے جسے حرمین شریفین کی حفاظت کی خدمت کا اعزاز حاصل ہے۔

ایاز صادق نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے پاک بھارت جنگ میں سعودی عرب کے اظہارِ یکجہتی اور مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک تمام بین الاقوامی فورمز پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔

 سعودی چیئرمین شوریٰ کے لیے پاکستان کا سب سے بڑا سول ایوارڈ

ایاز صادق نے اعلان کیا کہ چیئرمین شوریٰ کونسل ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ کو پاک سعودی تعلقات کے فروغ کے اعتراف میں پاکستان کا سب سے بڑا سول ایوارڈ کل دیا جائے گا۔

ڈاکٹر عبداللہ الشیخ نے اسپیکر کے پرتپاک استقبال اور میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دورہ کرکے دلی خوشی ہوئی۔ پاکستان اور سعودی عرب ہر شعبے میں ساتھ ہیں، اور دفاعی معاہدہ نے دونوں ممالک کو مزید قریب کر دیا ہے۔ یہ معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ باہمی استحکام کے لیے ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کا سعودی عرب کو افرادی قوت کی برآمد دوگنی کرنے کا منصوبہ

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا کا اہم ملک ہے اور سعودی عرب اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو کلیدی اہمیت دیتا ہے۔

 مسلم امہ کے اتحاد اور پارلیمانی روابط کے فروغ پر اتفاق

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مسلم ممالک کے اتحاد، علاقائی تعاون اور اقتصادی شراکت داری کے بغیر امہ کو درپیش چیلنجز کا حل ممکن نہیں۔

چیئرمین شوریٰ نے کہا کہ پاکستانی پارلیمان اور سعودی شوریٰ کے درمیان روابط بڑھانے سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

ملاقات میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، اراکین اسمبلی سید حفیظ الدین، زیب جعفر، ملک عامر ڈوگر، سحر کامران، مجاہد علی اور نور عالم خان شریک تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رواں سال کے دوران اسلام آباد میں اب تک ڈینگی کے کتنے کیس رپورٹ ہوئے؟

مگرمچھ کا حملہ: 57 سالہ خاتون دریا میں لاپتا، ویڈیو وائرل

حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر غور ہو سکتا ہے، پی پی کے ساتھ اتحاد ممکن نہیں، سلمان اکرم راجا

نوبل انعام کی تقسیم کا سلسلہ جاری، فزکس میں کون سے 3 ماہرین نے اعلیٰ اعزاز حاصل کرلیا؟

پاکستان کے 60 فیصد ڈاکٹرز بیرونِ ملک جا رہے ہیں، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف

ویڈیو

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

اے پی ایس اٹیک میں بیٹا کھونے والی باہمت بیوہ جو اسلام آباد میں پکوڑے بیچتی ہیں

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل