افیئرز سے متعلق الزامات پر اہلیہ ایمان کا ردعمل کیا ہے، یوٹیوبر رجب بٹ نے بتادیا

منگل 7 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف یوٹیوبر اور وی لاگر رجب بٹ جو حالیہ برسوں میں اپنے فیملی ولاگز، متنازع بیانات اور قانونی مقدمات کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہے ہیں، اس وقت برطانیہ میں مقیم ہیں۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اپنے خلاف لگنے والے الزامات، ذاتی تعلقات اور خاندانی معاملات پر کھل کر بات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ نے جنسی زیادتی، استحصال اور تشدد کیا، تمام ثبوت موجود ہیں، ٹک ٹاکر فاطمہ خان کا دعویٰ

انٹرویو کے دوران رجب بٹ سے مشہور ٹک ٹاکر فاطمہ خان کے الزامات سے متعلق سوال کیا گیا، جنہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا رجب بٹ کے ساتھ شادی شدہ ہونے کے باوجود ایک تعلق رہا ہے۔ فاطمہ خان نے سوشل میڈیا پر کچھ تحائف بھی دکھائے، جس کے بارے میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ رجب بٹ نے انہیں دیے ہیں۔

رجب بٹ نے ایک بار پھر ان تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ خان کے پاس کوئی میسجز یا ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہیں جو ان کے دعوؤں کو درست ثابت کر سکیں۔ یہ تمام باتیں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’دعا ہے کہ میری شادی برقرار رہے مگر آپ کی حرکتیں ایسی نہیں‘، رجب بٹ کا اپنے سالے کو دھمکی آمیز پیغام

اس موقع پر انہوں نے اپنی اہلیہ ایمان کے ردعمل پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ وہ ایسے الزامات سے بالکل بھی متاثر نہیں ہوتیں۔ رجب بٹ نے مزید کہا کہ ایمان کو بخوبی علم ہے کہ ہمارے رشتے میں ان کا کیا مقام اور اہمیت ہے، ایمان کو ان سب باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

 یاد رہے کہ رجب بٹ گزشتہ کچھ عرصے سے مختلف قانونی مسائل کے باعث پاکستان سے باہر مقیم ہیں، اور ان کے خلاف کئی کیسز زیرِ التواء ہیں۔ تاہم وہ سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں اور اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ، سعودی عرب کے اعلیٰ سطح وفد کی پاکستان آمد

فرانسیسی سوشل میڈیا اسٹار کو لوگوں کو سرنجیں گھونپتے پھرنے پر جیل کی ہوا کھانی پڑگئی

خاران میں نامعلوم مسلح افراد کا قاضی کورٹ پر حملہ، عمارت کو آگ لگا دی، جج اغوا

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سپر مون کا خوبصورت نظارہ

’اب ہم جیسوں کا کیا بنے گا‘، معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ اے آئی سے خوفزدہ

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل