سیل اور جین تھراپی سے کینسر، تھیلیسیمیا اور دیگر امراض کے علاج میں نمایاں بہتری آئے گی، سیمینار

منگل 7 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں سیل اور جین تھراپی فریم ورک کے قیام کے حوالے سے راولپنڈی میں ایک اہم سیمینار منعقد ہوا، جس میں طبی ماہرین، محققین، تعلیمی اداروں اور صنعتی شعبے کے نمائندوں نے شرکت کی۔

شرکا نے اس پیشرفت کو ملک میں جدید طبی سہولیات کے فروغ اور علاج کے نئے دور کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیل اور جین تھراپی سے کینسر، تھیلیسیمیا اور دیگر مہلک امراض کے علاج میں نمایاں بہتری آئے گی۔

مزید پڑھیں:سروائیکل کینسر، لاعلمی سے آگاہی تک

مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی بار اس جدید طریقہ علاج کا آغاز کیا جا رہا ہے جو مستقبل میں طبی نظام میں انقلابی تبدیلی کا باعث بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیل اور جین تھراپی سے کینسر، تھیلیسیمیا اور دیگر مہلک امراض کے علاج میں نمایاں بہتری آئے گی۔

مزید پڑھیں: کیموتھراپی کے دوران بال جھڑنے سے بچاؤ کے لیے جیل تیار

ماہرین نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں یہ علاج بین الاقوامی معیار کے مطابق لیکن کم لاگت پر عوام کو دستیاب ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp