حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

منگل 7 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریکِ انصاف نے جماعتِ اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے مسئلے پر پارٹی کی خاموشی سے متعلق الزام حقائق کے منافی ہے۔

تحریکِ انصاف کے ترجمان کے مطابق پارٹی نے ہمیشہ فلسطینی عوام کی حمایت کی ہے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف واضح مؤقف اپنایا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مختلف بیانات اور تحریری مؤقف پارٹی کے سرکاری پلیٹ فارمز پر موجود ہیں، جن میں اسرائیلی حملوں کو انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی اور عالمی ضمیر کی بیداری کی اپیل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف اور جماعتِ اسلامی کی نئی لڑائی کیا ہے؟

بیان کے مطابق تحریکِ انصاف کا مؤقف بانیِ پاکستان محمد علی جناح اور چیئرمین عمران خان کے رہنما اصولوں کے عین مطابق ہے۔

پارٹی نے کہا کہ اگر حافظ نعیم الرحمان براہِ راست عمران خان کا مؤقف سننا چاہتے ہیں تو انہیں دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اڈیالہ جیل آ کر چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کریں اور ان کا وڈیو پیغام خود ریکارڈ کریں۔

ترجمان کے مطابق عمران خان متعدد مواقع پر کہہ چکے ہیں کہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن صرف اسی وقت ممکن ہے جب فلسطینی عوام کی خواہشات کے مطابق منصفانہ 2 ریاستی حل فراہم کیا جائے۔

مزید پڑھیں: امریکی منافقت ایک دفعہ پھر کھل کر سامنے آ گئی ہے، حافظ نعیم الرحمان

’عمران خان کے مؤقف کے مطابق پاکستان کی پالیسی اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور 1967ء سے قبل کی سرحدوں پر مبنی ہے۔‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ فلسطین اور کشمیر کے عوام یکساں طور پر ظلم اور حقِ خودارادیت سے محرومی کا سامنا کر رہے ہیں۔

تحریکِ انصاف نے یاد دلایا کہ حافظ نعیم الرحمان کی پی ٹی آئی ہاؤس اسلام آباد آمد کے دوران ان کی ملاقات قائم مقام چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم سے ہوئی تھی، جس میں جماعتِ اسلامی کے مؤقف کی حمایت اور مشترکہ پریس کانفرنس کے ذریعے اظہارِ یکجہتی کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: جماعتِ اسلامی کے حافظ نعیم الرّحمٰن میئر کراچی کے لیے بہترین امیدوار ہیں: عمران خان

پارٹی کے مطابق اب یہ کہنا کہ پی ٹی آئی نے جماعتِ اسلامی کی حمایت نہیں کی، ’غیر منصفانہ اور خلافِ حقیقت‘ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اگر کوئی عمران خان کو سیاسی قیدی تسلیم کرتا ہے تو اسے ان کے ساتھ اتحاد اور یکجہتی کو مضبوط بنانا چاہیے، نہ کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات کے ذریعے فاصلہ پیدا کرنا۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ انتخابات کے بعد حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے صوبائی نشست چھوڑنا ایک مثبت اقدام تھا، تاہم کراچی کے میئر الیکشن میں پی ٹی آئی کے 32 چیئرمینوں کی غیر حاضری کو بنیاد بنا کر الزامات لگانا درست نہیں کیونکہ یہ صورتحال ’ریاستی دباؤ، دھمکیوں اور سیاسی انجینیئرنگ‘ کا نتیجہ تھی۔

مزید پڑھیں: جو جنگ ابھی لڑی گئی یہ 2019 میں ہونی چاہیے تھی، حافظ نعیم الرحمان

تحریکِ انصاف نے کہا کہ موجودہ حالات میں الزام تراشی کے بجائے قومی و امتِ مسلمہ کے اتحاد اور عملی یکجہتی کی ضرورت ہے۔

’پارٹی نے تمام دینی و سیاسی قوتوں سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کریں اور پاکستان میں ناانصافی، فسطائیت اور جمہوریت کی بحالی کے لیے مشترکہ جدوجہد کریں۔‘

بیان کے اختتام پر کہا گیا کہ عمران خان کی قیادت میں تحریکِ انصاف ہر مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے، چاہے وہ غزہ میں ہو، مقبوضہ کشمیر میں یا پاکستان میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کی جانب سے عوامی قرض قانونی حد سے تجاوز ہونے کا اعتراف، پی ٹی آئی کا شدید ردعمل

کوئٹہ: بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ایک ماہ کے لیے سخت پابندیاں عائد

عثمان طارق نے کیمرون گرین کو ’روتے بچے‘ سے تشبیہ کیوں دی؟

’کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ‘، جسٹس محمد علی مظہر نے بھٹو کی پھانسی کو غیر منصفانہ قرار دیدیا

دہشت گرد بلوچوں کو ایندھن بنا رہے ہیں، پاکستان کا ایک انچ نہیں لے سکتے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘