’سعودی عرب اب میرا گھر ہے‘، رونالڈو

بدھ 8 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

فٹبال کے عالمی اسٹار کریسٹیانو رونالڈو کھیل کے میدان سے باہر بھی صحت اور فلاحِ عامہ کے منصوبوں میں سرگرم ہیں۔ وہ ’انسپائر‘ (Inspire) نامی کمپنی کے شریک بانی ہیں، جو خوداعتمادی، خوبصورتی اور بالوں کی دیکھ بھال کے شعبے میں خدمات فراہم کرتی ہے۔

مشرقِ وسطیٰ میں توسیع، ریاض میں کلینکس کا قیام

العربیہ نیوز کے مطابق رونالڈو نے سعودی نشریاتی ادارے ایم بی سی کے پروگرام ’لاؤڈ ایف ایم‘کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ انسپائر اپنی سرگرمیوں کو مشرقِ وسطیٰ میں توسیع دے رہی ہے، جس میں ریاض میں نئے کلینکس کا قیام بھی شامل ہے۔

انہوں نے سعودی عرب کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’سعودی عرب اب میرا گھر ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں:کیا رونالڈو 1000 واں گول کرنے کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے؟

مصروف کیریئر کے باوجود فلاحی کاموں میں دلچسپی

رونالڈو نے وضاحت کی کہ وہ اپنے مصروف فٹبال کیریئر کے باوجود اس منصوبے کے لیے وقت کیوں نکالتے ہیں۔

ان کے مطابق میرے نزدیک صحت زندگی کی بنیادی کنجی ہے۔ بہتر صحت کا مطلب بہتر زندگی ہے۔ ہم یہاں لوگوں کی مدد کے لیے ہیں۔

40 سال کی عمر میں بھی فٹنس کی علامت

النصر کلب سے وابستہ پرتگالی اسٹار 40 سال کی عمر میں بھی بہترین فٹنس کے ساتھ میدان میں نئی کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں۔ وہ کھیلوں کی دنیا میں صحت اور تندرستی کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔

’خوبصورتی اور خوداعتمادی لازم و ملزوم ہیں‘

رونالڈو نے زور دیا کہ خوبصورتی اور ظاہری دیکھ بھال براہِ راست خوداعتمادی سے جڑی ہوئی ہے۔ ان کے بقول جب انسان ظاہری طور پر بہتر محسوس کرتا ہے تو اندر سے زیادہ پراعتماد بن جاتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ مجھے بالوں کے بغیر دیکھیں تو میں وہی شخص نہیں رہوں گا۔ بال ہونا مجھے بہتر اور زیادہ پُراعتماد محسوس کراتا ہے۔

صحت مند زندگی کا پیغام

رونالڈو کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہے کہ ’انسپائر‘ کے پلیٹ فارم کے ذریعے لوگوں کو صحت مند اور مثبت طرزِ زندگی کی طرف راغب کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟