کراچی چیمبر آف کامرس کو ملک میں بڑھتے سیاسی بحران پر تشویش

منگل 16 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سیاسی بحران ختم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی خاطر میدان میں اترنے کا عندیہ دے دیا۔

کراچی چیمبر آف کامرس کے مطابق ملک میں سیاسی عدم استحکام نے پاکستان کی معاشی بقا داؤ پر لگا دی ہے، ملک کی خاطر سیاسی جماعتیں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ سر جوڑ کر بیٹھیں۔ سیاسی کشمکش میں الجھنا صرف تباہی لائے گا۔

صدر کراچی چیمبر آف کامرس طارق یوسف نے وی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی محاذ پر کشیدہ صورتحال ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب کررہی ہے، بحثیت کراچی چیمبر آف کامرس ہم سمجھتے ہیں کہ یہ تناؤ ختم ہونا چاہیے۔

اسٹیک ہولڈرز معیشت کی بہتری کے لیے ہم آہنگی پیدا کریں: طارق یوسف

انہوں نے کہا کہ ہم ملک کی بگڑتی معاشی صورتحال کو سنبھالنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ یہ کسی ایک فرد کا معاملہ نہیں بلکہ تمام ادارے اور اسٹیک ہولڈرز ملکی معیشت کی بہتری کی خاطر ہم آہنگی پیدا کریں۔

طارق یوسف کا کہنا تھا کہ بجٹ کے حوالے سے پورا سال ہم تجاویز دیتے ہیں لیکن اس وقت ہمارے سامنے ملک کی بگڑتی معاشی صورتحال ہے، بیرونی سرمایہ کاری کم ہوتی جارہی ہے۔ ہماری توجہ اس وقت بیرونی سرمایہ کاری اور مینوفیکچرنگ سرگرمیوں کی طرف ہے۔ ہماری جانب سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک تجویز ہے اگر اس کا مثبت جواب آجاتاہے تو ہم اپنا کردار ضرور ادا کریں گے۔

کراچی چیمبر آف کامرس کے مطابق جاری سیاسی اور معاشی بحرانوں کا سدباب نہ کیا گیا تو مسائل اور بڑھ جائیں گے، آئی ایم ایف کے بغیر بھی پاکستان کی معاشی بقا کے راستے اور ذرائع موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے؟’

یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس: این سی سی آئی اے کے افسروں سے کتنے کروڑ روپے ریکور ہوچکے ہیں؟

ونڈر بوائے کیوں؟

محسن نقوی سے اماراتی وفد کی ملاقات، دونوں ممالک میں پری امیگریشن کلیئرنس معاہدے پر اتفاق

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘