سعودی عرب میں ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپئن شپ کا آغاز 26 اکتوبر سے ہوگا، جو وزارتِ داخلہ کے زیرِ اہتمام اور جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔
یہ عالمی ایونٹ انٹرنیشنل اسپورٹ فیڈریشن آف فائر فائٹرز اینڈ ریسکیورز کے اشتراک سے ریاض میں 26 اکتوبر تا یکم نومبر 2025 تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں: ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپیئن شپ کہ قرعہ اندازی تقریب 27 اکتوبر کو ریاض میں ہوگی
چیمپیئن شپ میں 21 ممالک کی قومی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ مقابلے دنیا بھر کے فائر فائٹرز اور ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور تربیتی صلاحیتوں کو اجاگر کریں گے۔
وزارتِ داخلہ کے مطابق اس ایونٹ کا مقصد تحفظ و سلامتی کے شعور کو فروغ دینا اور جان و مال کے تحفظ میں فائر فائٹرز کے کردار کو سراہنا ہے۔
مزید پڑھیں: آسٹریلوی ہائی کمیشن کے وفد کا اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ
یہ عالمی میلہ سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کی سمت ایک اہم قدم ہے، جس کا مقصد صحت مند اور فعال طرزِ زندگی کو فروغ دینا اور مملکت کو بین الاقوامی کھیلوں کے مرکز کے طور پر مستحکم کرنا ہے۔














