بارباڈوس میں 68 ویں کامن ویلتھ پارلیمنٹری کانفرنس (سی پی سی) میں اس سال پاکستان کی نمائندگی ایک تاریخی اور منفرد پہلو کی حامل رہی جہاں ملک کے 3 مختلف قانون ساز ایوانوں کی نمائندگی ایک ہی خاندان یعنی گیلانی فیملی نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا غیر متوقع فیصلہ، گیلانی برادران کو فراہم کردہ 9 سالہ سیکیورٹی واپس لے لی
چیئرمین سینیٹ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ (ایوان بالا)، ان کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی نے قومی اسمبلی (ایوانِ زیریں) جبکہ دوسرے صاحبزادے اور رکن پنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی نے صوبائی اسمبلی پنجاب کی نمائندگی کی۔
مزید پڑھیے: ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کر رہے ہیں، قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی
گیلانی خاندان کی اس مشترکہ شرکت نے نہ صرف پاکستان کے وفاقی جمہوری ڈھانچے کے تسلسل اور ہم آہنگی کو اجاگر کیا بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی پارلیمانی سفارت کاری کی متحرک موجودگی کو بھی نمایاں کیا۔
مزید پڑھیں: قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی سیلاب متاثرین کے لیے عالمی اداروں سے امداد کی اپیل
کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کے اس اہم اجلاس میں گیلانی خاندان کی نمائندگی نے پاکستان کے تینوں ایوانوں بشمول سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی متحدہ آواز کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا ایک نادر موقع فراہم کیا۔ یہ لمحہ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں ایک نمایاں باب واقعہ ہے۔