پاکستان تحریکِ انصاف خیبرپختونخوا نے اراکینِ صوبائی اسمبلی کو فوری طور پر صوبے میں اپنی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکریٹری علی اصغر خان کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین کی ہدایت پر تمام اراکینِ اسمبلی، بشمول وہ جو بیرونِ ملک موجود ہیں، فوری طور پر خیبرپختونخوا واپس آئیں۔
سرکلر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام اراکین پارٹی قیادت کو فوراً آگاہ کریں اگر کسی ادارے، سیاسی جماعت، گروہ یا فرد کی جانب سے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جائے۔
سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سہیل آفریدی کو دہشتگردوں کی سہولتکاری کے لیے لایا گیا، وزیراطلاعات عطا تارڑ
دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے بھی وزیراعلیٰ کے لیے اپنا امیدوار نامزد کرنے کے لیے جوڑ توڑ شروع کردی ہے۔