سعودی وژن 2030 سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں، سعودی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم، وزیرِ خزانہ

جمعہ 10 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے وژن 2030 سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے، کیونکہ یہ ترقی اور اصلاحات کا ایک کامیاب ماڈل بن چکا ہے۔

سعودی سرمایہ کاروں اور اوورسیز چیمبر آف کامرس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کیا جاتا ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کی توثیق کی ہے، جو دوطرفہ تعلقات میں ایک نیا باب ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگنے کی بات درست نہیں، وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب

محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، جس کے نتیجے میں ملک نے معاشی استحکام حاصل کیا ہے۔

ان کے مطابق، 3 بڑی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کے معاشی اشاریوں کو مثبت قرار دیا ہے، جو اعتماد کی بحالی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی، ٹیکس اور دیگر شعبوں میں بنیادی اصلاحات کا عمل جاری ہے، جو تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے آگے بڑھ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:معیشت درست سمت میں گامزن، آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائےگا، وزیر خزانہ

وزیرِ خزانہ نے مزید کہا کہ حکومت برآمدات پر مبنی معیشت اور کیش لیس اکانومی کی جانب بڑھ رہی ہے، جس سے شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ وہ آئی ایم ایف کی سالانہ میٹنگ کے سلسلے میں آج رات واشنگٹن روانہ ہوں گے، اور حکومت کو اب بھی سیلاب زدگان کی بحالی جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

3 سال میں صرف 3 نصف سینچریز، بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ میں مکمل ناکام ہوگئے

وطن سے محبت کا جذبہ،نوجوانوں کی بڑی تعداد سول ڈیفنس میں بطور رضاکار شامل

وزیراعلیٰ کے انتخاب میں باہر سے کسی کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے، نامزد اُمیدوار سہیل آفریدی

سندھ بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی

ماہرہ خان اور فواد خان کی رومانوی فلم ’نیلوفر‘ کا ٹریلر جاری، مداحوں میں جوش و خروش

ویڈیو

ماہرہ خان اور فواد خان کی رومانوی فلم ’نیلوفر‘ کا ٹریلر جاری، مداحوں میں جوش و خروش

پاکستان اور سعودی عرب کی اٹوٹ دوستی کی علامت فیصل مسجد

کراچی میں چھینے گئے موبائل کہاں جاتے ہیں؟ واپس کیسے پائیں؟

کالم / تجزیہ

ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی پہلی کامیابی کی کہانی

جین زی: گزشتہ سے پیوستہ

کیا غزہ میں جنگ بندی دیرپا ثابت ہوگی؟ خدشات،اثرات، مضمرات