ورچوئل ریئلٹی سے منشیات جیسے اثرات کا تجربہ، تحقیق میں نیا انکشاف

ہفتہ 11 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اطالوی محققین نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ ورچوئل ریئلٹی (VR) کے ذریعے ایسے بصری تجربات تخلیق کیے جا سکتے ہیں جو بغیر کسی دوا کے استعمال کے سائیکیڈیلک منشیات جیسے ایل ایس ڈی (LSD) یا سائلو سائبن (Psilocybin) کے اثرات سے ملتے جلتے ہیں۔

سائبرڈیلیک‘ تجربات سے مثبت ذہنی اثرات

کیاتھولک یونیورسٹی آف دی سیکرڈ ہارٹ (میلان) کے محققین کے مطابق، یہ ’سائبرڈیلیک‘ ورچوئل ریئلٹی تجربات عارضی طور پر تخلیقی صلاحیت، جذباتی کیفیت اور علمی لچک میں اضافہ کرتے ہیں۔

تحقیق کی قیادت پروفیسر جوسیپے ریوا نے کی، جو یونیورسٹی کے ’ہیومین ٹیکنالوجی لیب‘ کے ڈائریکٹر ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ  ہم نے پہلی بار ثابت کیا ہے کہ ورچوئل ریئلٹی کچھ وہی مثبت اثرات پیدا کر سکتی ہے جو عام طور پر سائیکیڈیلک ادویات سے منسلک ہوتے ہیں۔

تحقیق کا طریقہ اور نتائج

تحقیقی ٹیم نے 50 صحت مند افراد پر 10 منٹ دورانیے کہ 2 کے سیشن کروائے، ایک میں پُرسکون منظر ’ The Secret Garden ‘ دکھایا گیا، جبکہ دوسرے میں اسی منظر کو مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے ہالوسینیٹری انداز میں تبدیل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:الزائمر کی ابتدائی تشخیص کا امکان: دماغی بایو مارکر دریافت

نتائج کے مطابق، ہالوسینیٹری ورژن دیکھنے والے افراد میں تخلیقی صلاحیت، مثبت موڈ اور سوچ میں لچک میں نمایاں اضافہ پایا گیا۔

علاج میں ممکنہ استعمال

ماہرین کے مطابق اس طرح کے ڈیجیٹل تجربات مستقبل میں ذہنی صحت کے علاج میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، خاص طور پر ان مریضوں کے لیے جو روایتی ادویات پر ردِعمل نہیں دیتے۔

تاہم، محققین نے خبردار کیا کہ ورچوئل ریئلٹی کے استعمال سے بعض افراد میں چکر، متلی یا الجھن پیدا ہو سکتی ہے، اس لیے اس کے تجربات ماہرانہ نگرانی ہی میں کیے جائیں۔

سائیکیڈیلک تحقیق کا نیا رخ

دنیا بھر میں حالیہ برسوں میں سائیکیڈیلک ادویات کے علاجی استعمال پر تحقیق میں اضافہ ہوا ہے، مگر پروفیسر ریوا کے مطابق ڈیجیٹل متبادل ایک محفوظ اور قانونی راستہ فراہم کر سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد منشیات کا نعم البدل نہیں بلکہ ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول فراہم کرنا ہے، جہاں انسان کے شعور کی تبدیلی اور علاج کی نئی جہتوں کا مطالعہ ممکن ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہزیب خانزادہ کی ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی کے خلاف کیا کارروائی ہوگی؟ عطااللہ تارڑ نے بتادیا

لاہور میں رواں مہینے فضائی معیار میں 30 فیصد بہتری ہوئی، رپورٹ

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ