ایپل کے مفت سیٹلائٹ فیچرز کن ممالک میں دستیاب ہیں؟

ہفتہ 11 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایپل نے اعلان کیا ہے کہ اس کا مشہور فیچر ایمرجنسی ایس او ایس بایہ سیٹلائٹ رواں سال کے آخر تک میکسیکو میں بھی متعارف کرایا جائے گا، اس کے ساتھ ہی کمپنی کے سیٹلائٹ سے چلنے والے دیگر ٹولز، جو آئی فون فورٹین اور اس کے بعد آنے والے تمام ماڈلز پر دستیاب ہیں، کی رسائی مزید ممالک تک بڑھا دی گئی ہے۔

ایپل کے سیٹلائٹ فیچرز میں ایمرجنسی ایس او ایس، فائنڈ مائی، میسجز اور روڈ سائیڈ اسسٹنس شامل ہیں، جو اس وقت کام آتے ہیں جب صارف وائی فائی یا موبائل نیٹ ورک سے باہر ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وہ 7 ممالک جہاں آئی فون 17 کی قیمت پوری دنیا سے کم ہے

ان فیچرز کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو کنٹرول سینٹر کھول کر سیٹلائٹ آپشن پر کلک کرنا ہوتا ہے، جہاں ایپل کا کنکشن اسسٹنٹ دستیاب ممالک اور فیچرز کی تفصیلات بتاتا ہے۔

کیلیفورنیا کے شہر کیوپرٹینو میں قائم یہ ٹیک کمپنی اس وقت تمام سیٹلائٹ سروسز مفت فراہم کر رہی ہے۔ ایپل نے اعلان کیا ہے کہ آئی فون فورٹین اور آئی فون ففٹین صارفین کو ایک سال مزید ان فیچرز کی مفت سہولت دی جائے گی۔

ایپل کا ایمرجنسی ایس او ایس بایہ سیٹلائٹفیچر آسٹریلیا، کینیڈا، فرانس، میکسیکو (2025 کے آخر تک)، نیدرلینڈز، آئرلینڈ، اٹلی، آسٹریا، بیلجیم، جاپان، نیوزی لینڈ، پرتگال، اسپین، جرمنی، لکسمبرگ، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ اور امریکا میں دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون پر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خبر، اہم الرٹ جاری ہوگیا

فائنڈ مائی بایہ سیٹلائٹ بھی ان تمام ممالک جن میں ایمرجنسی ایس او ایس دستیاب ہے، جبکہ میسجز بایہ سیٹلائٹ کینیڈا، میکسیکو اور امریکا میں دستیاب ہے، روڈ سائیڈ اسسٹنس آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکا میں دستیاب ہے۔

ایپل کے مطابق یہ سیٹلائٹ فیچرز ان صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوں گے جو کسی ایسے ملک کا سفر کریں جہاں یہ سہولیات فعال ہیں۔ البتہ وہ آئی فونز جو آرمینیا، بیلاروس، چین، قازقستان، کرغزستان یا روس میں خریدے گئے ہیں، ان پر یہ فیچرز کام نہیں کریں گے۔

مزید یہ کہ ایپل کے آئی او ایس ٹوئنٹی سِکس بیٹا ورژن میں ایک نئے فیچر ویذر بایہ سیٹلائٹ کے اشارے بھی شامل ہیں، تاہم کمپنی نے فی الحال اس کی لانچ تاریخ ظاہر نہیں کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش حکومت پارلیمنٹ سے مثبت سیاسی کلچر فروغ دینا چاہتی ہے، وزیر داخلہ صلاح الدین احمد

ایران نے ہرمز میں بھارت جانے والے تجارتی جہاز پر حملے کی تصدیق کر دی

ایران میں لڑکیوں کے اسکول پر مہلک حملے کی ذمہ دار امریکی فوج قرار، امریکی اخبار

پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2026 کے لیے میڈیا ایکریڈیٹیشن کی شرائط جاری کردیں

تیل کی بڑھتی قیمتیں، بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے اہم اعلان کردیا

ویڈیو

دنیا اتنی بری نہیں جتنی ہماری منفی سوچ اسے بنا دیتی ہے

ایران، امریکا، اسرائیل جنگ، پاکستان نے بھی آپریشن شروع کردیا، عید سے پہلے عمران خان کی رہائی؟

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے