لاہور ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم: پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 5 وکٹوں پر 313 رنز بنا لیے

اتوار 12 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے  پہلے دن کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 313رنز بنالیے ہیں، محمد رضوان 62 اور سلمان علی آغا 52 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔

باہمی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کے اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق محض 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ شان مسعود 76 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد انعام الحق 93 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے تاہم سعود شکیل بغیر کوئی رن بنائے اور بابر عظم 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:کوشش ہوگی کہ ہوم گراؤنڈ پر زیادہ سے زیادہ میچز جیتیں، شان مسعود کی ٹیسٹ سیریز سے قبل گفتگو

پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے نئے دورانیے کے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کا سامنا آج 12 اکتوبر سے لاہور میں کررہا ہے۔

جنوبی افریقہ اس دورے میں 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے سینوران متھوسامی نے 2، کاگیسو ربادا، سائمن ہارمر اور پرینیلن سبریئن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp