علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کی منظوری میں آئین و قانون کی پاسداری کروں گا: گورنر کی پی ٹی آئی وفد کو یقین دہانی

اتوار 12 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کی منظوری میں آئین و قانون کی مکمل پاسداری کروں گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں ارکان قومی اسمبلی اسد قیصر، عاطف خان، علی اصغر خان جدون، جنید اکبر اور ڈاکٹر امجد خان شامل تھے۔ جبکہ پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سیاسی و غیر سیاسی قوتیں متحرک، کیا پی ٹی آئی صوبائی حکومت سے محروم ہو سکتی ہے؟

تحریک انصاف کے پارلیمانی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا سے صوبے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخابات سے متعلق گفتگو کی۔

وفد نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری روایات کی پاسداری کی ہے، وزیراعلیٰ کے انتخابات میں بھی آپ سے تعاون درکار ہے۔

اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کی منظوری میں آئین و قانون کی مکمل پاسداری کروں گا۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے ساتھ صوبے کی ترقی کے لیے آگے بڑھا جا سکتا ہے، صوبے میں پائیدار امن اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ پیپلزپارٹی جمہوری روایات اور جمہوریت کی مضبوطی کی علمبردار جماعت ہے۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد خیبرپختونخوا میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کل ہونا ہے، تاہم گورنر نے ابھی تک علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے انتخاب میں باہر سے کسی کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے، نامزد اُمیدوار سہیل آفریدی

اس سے قبل انہوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ میں پیر کو علی امین گنڈاپور کے استعفے پر غور کروں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟