فیس بک اور انسٹاگرام پر ’ریلز‘ سے آمدنی کے منصوبے کا اعلان

بدھ 17 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میٹا کمپنی نے فیس بک اور انسٹاگرام پر ریلز سے آمدنی کے نئے اور آسان منصوبے کا اعلان کردیا، فیچر کو مزید بہتر بناکر اب ویڈیوز پر اشتہارات دکھانے کی مد میں کانٹینٹ کریئیٹرز کو پیسے دیے جائیں گے، مارک زکربرگ نے ابتدائی طور پر جون 2022ء میں فیس بک اور انسٹاگرام پر مختصر ویڈیوز سے پیسے کمانے کے منصوبے کو پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔

میٹا کی جانب سے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ مختصر ویڈیوز یعنی ریلز کے ذریعے آمدنی کے فیچر کو مزید بہتر بناکر اب ویڈیوز پر اشتہارات دکھانے کی مد میں کانٹینٹ کریئیٹرز کو پیسے دیے جائیں گے۔
بلاگ میں بتایا گیا کہ کمپنی صارفین کی ریلز کی کارکردگی کی بنیاد پر ان کی ویڈیوز پر اشتہارات چلائے گی اور ویوز کی بنیاد پر ہی کریئیٹرز کو پیسے فراہم کیے جائیں گے۔ کمپنی نے مواد کے تخلیق کاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کی بنیاد پر اپنی ویڈیوزکو بہتر بنائیں تاکہ انہیں زیادہ سے زیادہ اشتہارات دیے جا سکیں۔

مذکورہ پروگرام کے تحت نہ صرف فیس بک بلکہ انسٹاگرام ریلز پر بھی مواد کے تخلیق کاروں کو اشتہارات کی مد میں پیسے فراہم کیے جائیں گے۔

میٹا کے مطابق مذکورہ پروگرام کے تحت جلد ہی پہلے انسٹاگرام پر آزمائشی پروگرام شروع  کیا جائے گا، جس کے بعد فیس بک کو بھی آزمائش کا حصہ بنا کر کچھ وقت کے بعد پروگرام کو باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائے گا۔ کمپنی کے مطابق پہلے مرحلے میں مذکورہ پروگرام دنیا بھر کے 52 ممالک میں پیش کیا جائے گا، جس میں متعدد ایشیائی ممالک بھی شامل ہیں۔ حیران کن طور پر پہلے مرحلے میں پاکستان شامل نہیں ہے جب کہ اس پروگرام کے پہلے ہی مرحلے میں بھارت کو شامل کرلیا گیا ہے۔

اس فیچر کے تحت 18 سال سے زائد عمر کا ہر صارف ویڈیوز کے ذریعے پیسے کما سکے گا، تاہم صارفین کو اپنے اکاؤنٹس کو پروفیشنل موڈ میں تبدیل کرنا ہوگا اور یہ فیچر فیس بک نے گزشتہ سال ہی پیش کر دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان