اپنے صوبے میں جا کر آئینی ذمہ داری ادا کریں، بلاول بھٹو کا گورنر خیبرپختونخوا کو مشورہ

منگل 14 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو مشورہ دیا ہے کہ آپ اپنے صوبے میں جا کر آئین و قانون کے مطابق اپنی ذمہ داری ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبرپختونخوا کل شام 4 بجے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں، پشاور ہائیکورٹ کا حکم

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ گورنر صاحب! آپ کو خیبرپختونخوا پہنچنا چاہیے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اپنا جہاز گورنر خیبرپختونخوا کو دیں تاکہ وہ جلدی اپنے صوبے میں پہنچ سکیں۔

واضح رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس بھیج دیا تھا، تاہم پی ٹی آئی نے ان کے اس اقدام کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کرلیا ہے۔

ادھر پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر گورنر خیبرپختونخوا کو حکم دیا ہے کہ کل شام 4 بجے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا سیاسی بحران، سہیل آفریدی حلف اٹھا سکیں گے؟

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ اگر گورنر نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف نہیں لیتے تو اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نئے قائد ایوان سے حلف لیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp