مڈغاسکر میں فوجی یونٹ نے اقتدار سنبھال لیا، صدر راجویلینا برطرف

منگل 14 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرقی افریقی ملک مڈغاسکر میں ایلیٹ فوجی یونٹ نے منگل کے روز اقتدار سنبھال لیا ہے۔

یہ اقدام اُس وقت سامنے آیا جب قومی اسمبلی نے صدر اندری راجویلینا کو فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی کے الزام میں برطرف کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیپال کی پہلی خاتون وزیراعظم کا حلف، نوجوانوں کی بغاوت کے بعد سیاسی نقشہ بدل گیا

51 سالہ صدراندری راجویلینا نے بڑھتے ہوئے استعفے کے مطالبات کو مسترد کر دیا تھا اور کئی ہفتوں سے جاری حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے بعد چھپنے پر مجبور ہو گئے تھے۔

کمیٹی آف دی سپورٹ ریجمنٹ کے سربراہ کرنل مائیکل رانڈریانیرینا نے دارالحکومت کے ایک سرکاری عمارت میں بیان پڑھنے کے بعدمیڈیا کو بتایا کہ انہوں نے اقتدار سنبھال لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ یونٹ فوج، نیم فوجی پولیس اور قومی پولیس کے افسران پر مشتمل ایک عبوری کمیٹی قائم کرے گا۔

مزید پڑھیں:’میوزک، میمز اور گرافیٹی‘ بنگلہ دیش میں بغاوت سے احتساب تک کے عوامی ہتھیار

کرنل مائیکل رانڈریانیرینا نے کہا کہ ممکن ہے وقت کے ساتھ ساتھ سینیئر سویلین مشیروں کو بھی شامل کیا جائے۔ یہی کمیٹی صدارتی فرائض انجام دے گی۔

’چند دنوں کے بعد ہم ایک سویلین حکومت بھی تشکیل دیں گے۔‘

یہ اعلان اُس وقت سامنے آیا جب پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں نے صدر راجویلینا کی برطرفی کے حق میں ووٹ دیا، پالریمنٹ کے مذکورہ اجلاس کو صدر نے ’کسی بھی قانونی بنیاد سے محرو‘” قرار دیا تھا۔

چند گھنٹے قبل ہی راجویلینا نے اسمبلی کو تحلیل کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تاکہ ووٹنگ کو روکا جا سکے۔

مزید پڑھیں: ’جنریشن زی‘ کی بغاوت، نیپال کا سبق جو ہمیں بھی سیکھنا چاہیے

برطرفی کی قرارداد کو 130 ووٹوں کی اکثریت سے منظور کیا گیا جو کہ 163 رکنی ایوان میں آئینی 2 تہائی اکثریت سے کہیں زیادہ تھی۔

اب یہ ووٹ اعلیٰ آئینی عدالت کی توثیق کا منتظر ہے۔

مزید پڑھیں: جنوبی کوریا کے صدر پر بغاوت کے الزام میں فرد جرم عائد

پیر کی رات انتاناناریوو راجویلینا نے میڈیا کو بتایا تھا کہ وہ ’محفوظ مقام‘ پر پناہ لیے ہوئے ہیں کیونکہ ان پر جان لیوا حملے کی کوشش کی گئی تھی، تاہم انہوں نے اپنی موجودہ جگہ ظاہر نہیں کی۔

مڈغاسکر میں احتجاجی مظاہرے 25 ستمبر سے جاری ہیں اور گزشتہ ہفتے اس وقت فیصلہ کن موڑ پر پہنچے جب باغی فوجی اور سیکیورٹی اہلکاروں نے، جن میں کمیٹی آف دی سپورٹ ریجمنٹ بھی شامل تھی، مظاہرین کا ساتھ دیتے ہوئے صدر اور وزرا کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینوا نے جدید اے آئی فیچرز سے لیس اپنا ڈیزائن ماڈل متعارف کرادیا

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

آزاد کشمیر اسمبلی کے نئے قائد ایوان کا نام تحریک عدم اعتماد جمع کراتے وقت سامنے لایا جائے گا، پیپلز پارٹی

جنوبی پنجاب کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا تحریک لبیک پاکستان سے لاتعلقی کا اعلان

پنجاب میں ’ڈیجیٹل امن حصار‘ مکمل، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے سخت نفاذ کا اعلان

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟