ٹی ایل پی کے مطالبات میں فلسطین کا ذکر نہیں تھا، جتھوں سے بلیک میل نہیں ہوں گے، طلال چوہدری

منگل 14 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے جو بالواسطہ مطالبات کیے گئے ان میں فلسطین کا کہیں ذکر نہیں تھا، یہ چاہتے تھے کہ سنگین جرائم میں گرفتار ان کے لوگوں کو رہا کیا جائے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاست کا فیصلہ ہے کہ جتھوں سے بلیک میل نہیں ہونا بلکہ آگے بڑھنا ہے، تحریک لبیک پاکستان کے دھرنے ناقابل برداشت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کے پیچھے کیا مقاصد کار فرما تھے؟

انہوں نے کہاکہ افغانستان نے پاکستان پر حملہ تو بھی انہوں نے دھرنا ختم نہیں کیا، پہلی بار جب انہوں نے دھرنا دیا تو ٹائمنگ پاک بھارت جنگ کی تھی۔

طلال چوہدری نے کہاکہ احتجاج کرنے والوں اور ان کی قیادت کو بھگتنا پڑے گا، ریاست کے نرم رویے کی وجہ سے یہ جتھے یہاں تک پہنچے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ 26 نومبر کی طرح اس بار بھی فیک نیوز پھیلائی گئیں، جو لوگ اس عمل میں ملوث ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائےگی۔

قبل ازیں گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہاکہ تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی مفرور ہیں اور جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ حالیہ مظاہروں کے دوران مشتعل مظاہرین کے تشدد سے 60 پولیس اہلکار مستقل طور پر معذور ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کا احتجاج ختم کرانے کے لیے پولیس نے آپریشن کیا تھا، اس دوران ایک ایس ایچ او شہید جبکہ دیگر 4 افراد بھی جاں بحق ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سعد رضوی مفرور، مظاہرین کے تشدد سے 60 پولیس اہلکار معذور ہو چکے ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور

اس دوران تحریک لبیک کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کے 180 سے زیادہ کارکن شہید ہو چکے ہیں، تاہم اس کی کسی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انجینیئر محمد علی مرزا کے خلاف اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

لندن اور بیجنگ میں قربت؟ برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر کا چین کا اہم دورہ شروع

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالتوں اور ٹربیونلز کے ملازمین کے الاؤنسز روکنے کے احکامات معطل کر دیے

اسپائیڈر مین میں آواز کا جادو جگانے والے وائس آرٹسٹ الیکزس اورٹیگا انتقال کرگئے

بسنت سے قبل لاہور کے فصیل بند شہر میں 346 غیر محفوظ عمارتوں کی نشاندہی

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟