افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے ایک بار پھر خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں پاکستان کی حدود میں بلا اشتعال فائرنگ کی ہے، جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور اور شدید جواب دیا گیا ہے، اور اہم خارجی کمانڈر کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ 6 ٹینک پوزیشنز عملے سمیت تباہ کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی جارحیت: پاکستان کا جوابی کارروائی میں فضائی وسائل اور ڈرونز کا استعمال
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی سے طالبان کی پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، اور جانی نقصان بھی ہوا ہے۔ طالبان لاشیں چیک پوسٹ پر ہی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
کرم سیکٹر اپڈیٹ / تازہ ترین
کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی ایک اور پوسٹ اور ٹینک پوزیشن تباہ -سکیورٹی ذرائع
طالبان اپنی متعدد لاشیں پوسٹ پر چھوڑ کر فرار –
سکیورٹی ذرائع pic.twitter.com/Kdm69Pmldp— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 14, 2025
جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان کی پوسٹوں میں آگ بھڑک اٹھی، طالبان کا ٹینک بھی تباہ ہوا، اور ایک ٹینک پوزیشن کو بھی اڑا دیا گیا۔
پاک فوج نے انتہائی مہارت اور پیشہ ورانہ کارروائی کے دوران طالبان کے چلتے ٹینک کو نشانہ بنا کر تباہ کیا، جس کی فوٹیج دیکھی جا سکتی ہے۔
کرم سیکٹر اپڈیٹ / تازہ ترین
پاک فوج کی کرم سیکٹر میں ایک اور
کارروائی، سیکیورٹی ذرائع
انتہائی مہارت اور پیشہ ورانہ کارروائی کے دوران طالبان کے چلتے ٹینک کو نشانہ بنا کے تباہ کیا گیا ،
سیکیورٹی ذرائع
تباہ کیے گئے ٹینک کی فوٹیج دیکھی جا سکتی ہے،
سکیورٹی ذرائع pic.twitter.com/NdjNi49x4a
— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 14, 2025
ایک گھنٹے کے دوران چوتھی ٹینک پوزیشن شمشاد پوسٹ تباہ کردی گئی، فتنہ الخوارج اور طالبان کے کارندے شدید گھبراہٹ میں پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
کرم سیکٹر اپڈیٹ / تازہ ترین
پاک فوج کی طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف شدید کاروائیاں جاری سیکیورٹی ذرائع
ایک گھنٹے کے دوران چوتھی ٹینک پوزیشن شمشاد پوسٹ تباہ کر دی گئی ، سیکیورٹی ذرائع
فتنہ الخوارج اور طالبان کے کارندے شدید گھبراہٹ میں پوسٹیں چھوڑ کر فرار سیکیورٹی ذرائع… pic.twitter.com/E6KFqyREoR
— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 14, 2025
پاک فوج نے جوابی کارروائی میں خوست میں پانچویں ٹینک پوزیشن نارگسر پوسٹ پر کھڑے ٹینک اور اس کے کریو کو بھی تباہ کردیا۔
کرم سیکٹر اپڈیٹ/ *تازہ ترین
پاک فوج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف پے در پے کاروائیاں جاری – سیکیورٹی ذرائع
خوست، افغانستان میں پانچویں ٹینک پوزیشن نارگسرپوسٹ *پر کھڑے ٹینک اور اسکے کریو کو بھی تباہ کر دیا گیا، سیکیورٹی ذرائع
طالبان اور فتنہ الخوارج کے متعدد… pic.twitter.com/XVkDlItxVo
— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 14, 2025
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان اور فتنہ الخوارج کے متعدد کارندے اس کارروائی میں ہلاک ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی شدید جوابی کارروائی کے دوران طالبان نے ایک بارڈر پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا، اس کے بعد طالبان رجیم کے کارندے پوسٹ خالی کرکے فرار ہوگئے۔
کرم سیکٹر میں پاک فوج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف پے در پے کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاکستانی فورسز کی شدید جوابی کاروائی کے دوران طالبان نے ایک بارڈر پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا، اس کے بعد طالبان ریجیم کے کارندے پوسٹ خالی کر کے فرار ہو گئے۔ pic.twitter.com/A2L5CVZH91
— Hassan Ayub Khan (@HassanAyub82) October 14, 2025
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ترکمان زئی ٹاپ پر پاک فوج نے آپریشن کرتے ہوئے طالبان کا چھٹا ٹینک بھی تباہ کردیا، جس میں اس کا عملہ بھی ہلاک ہوا۔
تباہ شدہ ٹینک سے بلند ہونے والے شعلے واضح طور پر دیکھے جا رہے ہیں، جو اس حملے کی شدت کا غماز ہیں۔
کرم سیکٹر میں پاک فوج کا افغان طالبان کی جارحیت پر شدید ردعمل۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، ترکمان زئی ٹاپ پر پاک فوج نے آپریشن کرتے ہوئے طالبان کا چھٹا ٹینک تباہ کر دیا، جس میں اس کا عملہ بھی ہلاک ہوا۔اینڈ وی ڈی سے تباہ شدہ ٹینک سے بلند ہونے والے شعلے واضح طور پر دیکھے جا رہے… pic.twitter.com/g6Y3zo59fk
— Hassan Ayub Khan (@HassanAyub82) October 14, 2025
سیکیورٹی فورسز نے پولسین پوسٹ کے مدمقابل کالعدم ٹی ٹی پی کے ملک نعیم کے ٹریننگ کیمپ کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔
پاک-افغان جھڑپ/ کرم سیکٹر اپڈیٹ
سکیورٹی فورسز نے پولسین پوسٹ کے مد مقابل کالعدم ٹی ٹی پی کے ملک نعیم کے ٹریننگ کیمپ کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا ۔ سیکیورٹی ذرائع pic.twitter.com/ZiwMkcowLv
— The Khyber Chronicles (@TKCkhyber) October 14, 2025
واضح رہے کہ اس سے قبل 11 اور 12 اکتوبر کی رات کو افغانستان نے پاکستان کی حدود میں فائرنگ کی تھی، جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 200 سے زیادہ افغان فوجی اور خوارج ہلاک ہو گئے تھے۔
پاکستان نے افغانستان پر واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی برداشت نہیں کی جائےگی، اور بھرپور جواب دیا جائےگا۔
افغانستان کی جانب سے جب پہلی بار پاکستان پر حملہ کیا گیا تو اس وقت عبوری افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی بھارت میں موجود تھے، جنہوں نے وہاں بیٹھ کر پاکستان پر مختلف الزامات بھی عائد کیے، جنہیں اسلام آباد نے مسترد کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت، افغانستان کے ذریعے پاکستان سے بدلے کی کوشش کررہا ہے، وزیرِ دفاع خواجہ آصف
پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کا واضح پیغام ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ اس لعنت کے خاتمے تک جاری رکھی جائےگی، اور اپنی سرحدوں کی ہر قیمت پر حفاظت کریں گے۔














