بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) اور پاکستان کے درمیان ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (EFF) کے تحت دوسرے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی (RSF) کے پہلے جائزے پر اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: سیلاب زدہ معیشت کا جائزہ، آئی ایم ایف مشن 25 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا
آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی کے تحت اور 20 کروڑ ڈالر ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی کے تحت فراہم کیے جائیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کا معاشی پروگرام میعاری استحکام کو مضبوط کر رہا ہے اور مارکیٹ کے اعتماد کی بحالی میں مدد دے رہا ہے، جبکہ مالی سال 2025 کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں رہا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی معاشی شرحِ نمو ہدف سے کم رہے گی، آئی ایم ایف کی پیشگوئی
آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کی معاشی کارکردگی بہتر سمت میں جا رہی ہے اور اصلاحاتی اقدامات سے پائیدار معاشی ترقی کی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔
ا














