سندھ، اولیول کی کتابوں میں قابل اعتراض مواد پر پابندی لگانے کا فیصلہ

بدھ 17 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ تعلیم سندھ نے کیمبرج کی کتابوں میں شاٸع شدہ قابل اعتراض مضامین اسکولوں میں پڑھانے پر پابندی عائد کر دی۔

ایڈیشنل ڈاٸیریکٹر پراٸیویٹ اسکولز رفیعہ ملاح کے مطابق کیمرج کی اولیول کی سوشیالوجی کی کتاب میں ”ہم جنسی“ سے متعلق مضمون موجود ہے جبکہ مطالعہ پاکستان کی کتاب میں ”ہسٹری اینڈ کلچر آف پاکستان“ کا مضمون تاریخی اعتبار سے بے بنیاد ہے۔

ایڈیشنل ڈاٸیریکٹر کا کہنا ہے کہ اس طرز کے مضامین کا پاکستان کے کلچر سے تعلق نہیں۔

رفیعہ ملاح  کے مطابق پبلشرز اور اسکولز نے حکومت سندھ کی منظوری کے بغیر یہ مضامین کورس میں شامل کیے ہیں، اس لیے سندھ بھر کے تمام نجی اسکولوں کو یہ مضامین کتابوں سے ہٹانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp