کالی شیروانی میں دبنگ انٹری، سلمان خان طویل عرصے بعد ریمپ پر واپسی

بدھ 15 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے فیشن شو میں شرکت کرتے ہوئے طویل عرصے بعد ریمپ پر واک کی، جس نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

یہ تقریب گزشتہ روز ممبئی میں منعقد ہوئی، جہاں وکرم فڈنیس نے فیشن اور سنیما میں اپنے 35 سال مکمل ہونے کا جشن منایا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنا نیا ملبوساتی مجموعہ ’اننتا‘ پیش کیا، جس میں ایک سو سے زائد ماڈلز نے شرکت کی، تاہم تمام تر توجہ کا مرکز سلمان خان کی شاندار انٹری رہی۔

یہ بھی پڑھیں: ’باپ بننا چاہتا ہوں اور بنوں گا بھی‘، سلمان خان نے خواہش کا اظہار کردیا

سلمان خان نے شو کا اختتام ایک شاندار کالی را سلک کی اوپن شیروانی میں کیا، جس پر نفیس ریشم کی کڑھائی کی گئی تھی۔ اس کے نیچے پن ٹک کرتا اور سیدھی پتلون پہنی گئی تھی، جس سے ایک شاہانہ اور جاذبِ نظر لک سامنے آئی۔ جبکہ کندھوں، سینے اور آستینوں پر گولڈن، میرون اور فوشیا پنک رنگوں میں پھولوں کی کشیدہ کاری نمایاں تھی۔ جس سے ایک شاہانہ اور جاذبِ نظر لک سامنے آئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani)

اس موقع پر سلمان خان کا کہنا تھا کہ میں وکرم کو برسوں سے جانتا ہوں۔ وہ میری کئی فلموں کا حصہ رہے ہیں اور ہمارے درمیان بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔ ان کے 35 سال مکمل ہونے پر اس جشن کا حصہ بننا میرے لیے باعثِ فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’آپ بھی عمرہ ادا کریں‘، عمرہ کے بعد راکھی ساونت کا سلمان خان کو پیغام

فیشن شو میں فلمی و فیشن انڈسٹری کی متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی، جن میں سشمیتا سین، بپاشا باسو، جنیلیا ڈیسوزا، سوناکشی سنہا، بوبی دیول، تانیا دیول، دیا مرزا، نسرّت بھروچا، ریا چکرورتی اور نیلم کوٹہاری سونی شامل تھیں۔

سلمان خان اس سے قبل بھی روایتی لباس میں ریمپ پر واک کر چکے ہیں۔ 2018 میں وہ کترینہ کیف کے ہمراہ منیش ملہوترا کے ملبوسات میں جلوہ گر ہوئے تھے، جب کہ فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ کی پروموشن کے دوران انہوں نے کھادی کا پاجامہ کرتا اور شال کے ساتھ منفرد انداز اپنایا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟