’ہاتھ نہ ملانے‘ پر بھارتی ٹیم کامذاق، آسٹریلوی کھلاڑیوں کی طنزیہ ویڈیو منظرعام پر

جمعرات 16 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

ایشیا کپ 2025 کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کے رویے پر جہاں دنیا بھر میں شدید تنقید کی گئی، وہیں آسٹریلوی کھلاڑیوں اور ٹیم کے سپورٹ اسٹاف نے اس موقع کو ہنسی مذاق میں تبدیل کرتے ہوئے ایک طنزیہ ویڈیو جاری کی، جس میں بھارتی کھلاڑیوں کے اس متنازع طرزِ عمل کا مذاق اڑایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’15 دن پہلے محسن نقوی سے ہاتھ ملایا، اب قوم پرستی کا ڈرامہ‘، بھارتی ٹیم کے دوہرے معیار پر اپنے ہی لوگ پھٹ پڑے

یہ ویڈیو آسٹریلیا کی مشہور اسپورٹس ویب سائٹ Kayo Sports پر شائع کی گئی تھی، جس میں فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ، آل راؤنڈر گلین میکسویل، مچل مارش سمیت دیگر کھلاڑیوں کو بھارتی ٹیم کے ’ہاتھ نہ ملانے‘ کے رجحان پر گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ایک آسٹریلوی کوچ طنزیہ انداز میں کہتا ہے کہ ’ہاتھ تو یہ لوگ ملاتے ہی نہیں، ہمیں ان سے ڈیل کس طرح کرنا ہے؟‘ جس پر ہیزل ووڈ ہنستے ہوئے جواب دیتے ہیں کہ ’شوٹنگ کے انداز پر کیا خیال ہے؟‘۔

رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو ویب سائٹ پر کچھ دیر کے لیے موجود رہی اور پھر ہٹا دی گئی، تاہم تب تک یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی تھی۔ صارفین کی جانب سے ویڈیو پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے، کچھ نے اسے خوشگوار مزاح قرار دیا جبکہ دیگر نے بھارتی ٹیم کے رویے پر مزید سوالات اٹھا دیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ آسٹریلیا نے اپنی پرومو ویڈیو میں بھارتی ٹیم کے ہاتھ نہ ملانے والے متنازع رویے کو سیریز سے قبل شدید طنز کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایک بھارتی صارف نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں اپنے روایتی اندازِ سلام ’نمسکار‘ پر قائم رہنا چاہیے۔

محمد ذیشان اعوان نے لکھا کہ آسٹریلوی بھارتیوں کی توہین کرنے میں زبردست ہیں۔

بھارتی ٹیم اب 19 اکتوبر سے آسٹریلیا کے دورے پر تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے جا رہی ہے، جہاں یہ دیکھنا دلچسپی سے خالی نہ ہوگا کہ آیا ’ہاتھ نہ ملانے‘ کی یہ نئی روایت میدان میں بھی برقرار رہے گی یا دونوں ٹیمیں کھیل پر توجہ مرکوز رکھیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ