انسٹیٹیوٹ آف انٹرنل آڈیٹرز (IIA) نے عبداللہ صالح الشبیلی کو گلوبل آڈٹ کمیٹی سینٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ مرکز واشنگٹن ڈی سی میں قائم ہے۔
عبداللہ الشبیلی اس وقت سعودی اتھارٹی آف انٹرنل آڈیٹرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور عرب کنفیڈریشن آف انٹرنل آڈیٹرز کے سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے سعودی عرب کی سماجی رہنما رانیہ معلیٰ کو عالمی اعزاز سے نوازا گیا
یہ تقرری سعودی عرب کی آڈٹ اور گورننس کے شعبے میں عالمی سطح پر حاصل کردہ ترقی یافتہ مقام اور اعتماد کی عکاس ہے۔
یہ فیصلہ عالمی پیشہ ورانہ برادری کے سعودی ماہرین پر اعتماد اور مملکت کے اس کردار کو اجاگر کرتا ہے جو وہ ماہرانہ صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ معیارات کی ترقی میں ادا کر رہی ہے۔
انسٹیٹیوٹ آف انٹرنل آڈیٹرز نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ الشبیلی کی IIA کے پروگراموں کی ترقی میں مؤثر شراکت اور خطے میں پیشہ ور اداروں کے قیام و استحکام میں ان کے وسیع تجربے کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے سعودی سائنسدان عمر یاغی کو کیمسٹری میں 2025 کا نوبیل انعام، وژن 2030 کا ثمر
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ سعودی اتھارٹی آف انٹرنل آڈیٹرز نے خطے میں داخلی آڈٹ کے پیشے کے فروغ، گورننس کے معیار میں بہتری، اور آڈٹ کمیٹیوں کی کارکردگی کے معیار بلند کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
گلوبل آڈٹ کمیٹی سینٹر دنیا بھر میں آڈٹ کمیٹیوں کے کام اور متعلقہ قوانین کے ضابطے کے لیے ایک مرکزی ریفرنس ادارہ ہے۔ یہ ادارہ بہترین پیشہ ورانہ طریقہ کار اور معیارات فراہم کرتا ہے تاکہ آڈٹ کمیٹیاں کارپوریٹ گورننس کے نظام میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔














