حکیم محمد سعید: روشنی بانٹنے والا شخص جو اندھیرے میں ڈوب گیا

جمعہ 17 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وہ 17 اکتوبر 1998 کی خاموش صبح تھی۔ کراچی کے علاقے آرام باغ کی گلیوں میں سکوت چھایا ہوا تھا۔ ہوا میں سمندری نمی اور اکتوبر کی خنکی گھلی ہوئی تھی۔

ملگجے اندھیرے میں ایک سفید گاڑی آہستگی سے ایک مطب کے سامنے آ کر رُکی۔  دروازہ کھلا تو ایک بزرگ شخصیت نظر آئی، ہاتھ میں تسبیح، سر پر جناح کیپ، چہرے پر وہی مانوس مسکراہٹ۔ یہ کوئی عام شخص نہیں تھا، بلکہ پاکستان کے معروف طبیب، محقق، سماجی رہنما اور سابق گورنر سندھ حکیم محمد سعید تھے۔

وہ ہمیشہ کی طرح وقت سے پہلے پہنچے تھے۔ آج بھی وہ اپنے مطب میں آنے والے مریضوں سے ملنے والے تھے، جن کے لیے وہ صرف حکیم نہیں، امید کا استعارہ تھے۔

مگر اُس دن امید کا چراغ بجھنے والا تھا۔ ابھی وہ مطب کے باہر چند افراد سے مصافحہ کر رہے تھے کہ اچانک فضا گولیوں کی آواز سے لرز اٹھی۔ سڑک کے اُس پار سے چند گاڑیاں تیزی سے آئیں، اور پھر چند لمحوں میں پورا علاقہ فائرنگ کی گونج میں ڈوب گیا۔ لوگ سنبھل بھی نہ پائے تھے کہ گولیوں کی بوچھاڑ نے حکیم سعید اور ان کے ساتھیوں کو نشانہ بنا ڈالا۔

گولیاں ان کے سر اور گردن میں لگیں، اور وہ شخص جو اپنی زندگی دوسروں کے لیے وقف کر چکا تھا، خود کو موت کے حوالے کر گیا۔ زمین پر تسبیح کے دانے بکھر گئے، خون میں لتھڑی جناح کیپ خاموش گواہ بن گئی، اور کراچی کی وہ صبح تاریخ کے سب سے المناک باب میں درج ہو گئی۔

پاکستان کا یہ بطلِ جلیل، جس نے علم، خدمت اور انسان دوستی کو اپنی زندگی کا مقصد بنایا، اسی شہر میں شہید ہوا جسے وہ تعلیم اور فلاح کی روشنی سے جگمگانا چاہتا تھا۔ حکیم محمد سعید کا جانا ایک فرد کا نہیں، ایک عہد کا خاتمہ تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ کی خاتون صحافیوں سے بدتمیزی، ایئر فورس ون کی ویڈیو وائرل

خیبرپختونخوا: سٹون کرشنگ کیس میں عدالت نے درخواست نمٹا دی، حکمنامہ بعد میں جاری ہوگا

سپریم کورٹ: مخصوص نشستوں کے کیس میں جزوی اپیلیں منظور کرنے کا فیصلہ

وفاقی آئینی عدالت: یوٹیلیٹی اسٹور ملازم کی برطرفی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

آئی فونز اور دیگر اسمارٹ فونز پر بھاری ٹیکسوں کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں اٹھایا جائے گا

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ