امریکی کمپنی ویمو (Waymo) نے جمعرات کو نیویارک کے برانکس میں اپنی خودکار (ڈرائیور لیس) جیگوار ٹیکسیوں کا کامیاب تجربہ کیا۔ کمپنی آئندہ سال لندن میں اپنی خودکار ٹیکسی سروس شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا پہلی سرکاری ٹیکسی سروس کے آغاز کا فیصلہ
ویمو کا کہنا ہے کہ لندن یورپ کا پہلا شہر ہوگا جہاں خودکار ٹیکسیوں کی سروس باضابطہ طور پر متعارف کرائی جائے گی۔ یہ سروس اس وقت سان فرانسسکو، آسٹن، اٹلانٹا، لاس اینجلس اور فینکس میں دستیاب ہے۔

کمپنی نے ایمسٹرڈیم کی فرم مووو (Moove) کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ برطانیہ میں اس منصوبے کو آگے بڑھایا جا سکے۔ دونوں کمپنیاں لندن کے حکام کے ساتھ لائسنسنگ اور آپریشنل معاملات پر کام کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹیسلا نے ٹیکساس میں بغیر انسانی ڈرائیور والی ٹیکسی سروس لانچ کردی
ویمو نے برانکس کمیونٹی کالج اور سٹی کالج آف نیویارک کے ساتھ شراکت میں ایک تربیتی پروگرام بھی شروع کیا ہے تاکہ طلبا کو خودکار گاڑیوں کی صنعت میں مستقبل کے روزگار کے لیے تیار کیا جا سکے۔














