یوٹیوبر رجب بٹ کو گرفتار کر کے وطن واپس لانے کا فیصلہ ہوچکا، سینیئر صحافی کا دعویٰ

جمعہ 17 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف جوا اور سٹے بازی سے متعلق غیر قانونی آن لائن ایپس کی تشہیر کے الزامات پر قانونی شکنجہ سخت کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رجب بٹ کو گرفتار کرکے پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، کیونکہ وہ تفتیشی اداروں کے بارہا طلب کیے جانے کے باوجود پیش نہیں ہو رہے۔

سینئیر صحافی منیب فاروق کے مطابق رجب بٹ کے خلاف ایک وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جس کے تحت ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جا سکتے ہیں، جائیداد ضبط کی جا سکتی ہے اور پاسپورٹ بلاک کیے جانے کے امکانات بھی موجود ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، رجب بٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جوا اور سٹے بازی کی غیر قانونی ایپس کی تشہیر کی، جنہیں تجارتی اور سرمایہ کاری پلیٹ فارمز کے طور پر پیش کیا گیا۔ ان سرگرمیوں کے باعث متعدد شہری اپنی جمع پونجی سے محروم ہو گئے۔

مزید برآں، ان پر غیر قانونی سرمایہ کاری، ممنوعہ آن لائن ایپس کی پروموشن، اور تفتیشی اداروں سے تعاون نہ کرنے جیسے سنگین الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ سمیت 3 یوٹیوبرز کے خلاف جوئے کی تشہیر کے مقدمات درج

رجب بٹ کے علاوہ دیگر سوشل میڈیا شخصیات، جن میں انس علی اور حریرہ شامل ہیں، ان کے خلاف بھی اسی نوعیت کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ان تمام افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے فیملی وی لاگز کے پردے میں غیر قانونی اور اخلاقی طور پر مشکوک سرگرمیوں کو فروغ دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 17 اگست کو ایف آئی اے کے ذیلی ادارے نیشنل سائبر کرائم کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ’ڈکی بھائی‘ کو گرفتار کیا تھا۔ ان پر بھی آن لائن جوا ایپس کی پروموشن اور مالی فراڈ کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: افیئرز سے متعلق الزامات پر اہلیہ ایمان کا ردعمل کیا ہے، یوٹیوبر رجب بٹ نے بتادیا

ایجنسی کے مطابق، رجب بٹ، ڈکی بھائی اور دیگر سوشل میڈیا انفلوئنسرز نوجوانوں کو آن لائن جوئے اور غیر رجسٹرڈ ایپس میں سرمایہ کاری کی ترغیب دے کر مالی دھوکہ دہی میں ملوث پائے گئے ہیں۔

رجب بٹ اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں اور تاحال سوشل میڈیا پر فعال ہیں، تاہم پاکستان میں ان کے خلاف متعدد مقدمات زیرِ التواء ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان